توا بالکل نیا بن جائے گا۔۔ کچن کی 8 مشکل چیزیں صاف کرنے کے آسان طریقے جو ہر خاتون کو لازمی پتہ ہونی چاہئیںباورچی خانہ مسلسل استعمال ہونے والی جگہ ہے اسی وجہ سے یہاں گندگی بھی ہر وقت پھیلتی رہتی ہے جسے کوئی بھی سلیقہ مند خاتون برداشت نہیں کرسکتی۔ اس آرٹیکل میں آپ کو باورچی خانے کی ان مشکل جگہوں اور چیزوں کو صاف کرنے کے طریقے بتائے جارہے ہیں جو گھنٹوں رگڑے جانے کے باوجود ٹھیک سے صاف نہیں ہوپاتے۔
سل بٹہ
سل بٹہ استعمال کے فوراً بعد گرم پانی یا صرف پانی میں بھگو دیں تاکہ جو چیزیں جم گئی ہیں وہ نم ہو کر صاف ہوجائیں۔ اگر کسی گہری رنگ والی چیز کو پیسا گیا ہے تو سل بٹے پر نشان رہ جاتا ہے اس کو دور کرنے کے لئے لیموں اور سرکے کو مکس کریں اور ٹوٹھ برش کی مدد سے صاف کریں۔ سل بٹے کو کسی خوشنو دار یا زیادہ تیزابیت والے لیکوئیڈ میں نہ بھگوئیں۔
چکلا بیلن
آج کل ماربل یا پھر لکڑی کا چکلا بیلن استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس لکڑی کا چکلا بیلن ہے تو اسے کبھی پانی میں نہ بھگوئیں کیونکہ پھر اس میں کریک پڑ جائے گا یا لکڑی پھول جائے گی اس کے بجائے چکلے کو کھڑا کرکے کسی اسکریپر سے کھرچ کر سارا خشک آٹا نکالیں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔ ماربل کے چکلا بیلن کو البتہ دھویا جاسکتا یے لیکن اسے بھی فوراً سکھا لیں۔
گرائینڈر کا جگ
گرائینڈر کا جگ کچھ خواتین کو گرائینڈر کا جگ دھونا کافی مشکل کام محسوس ہوتا ہے۔ اس کو دھونے اور اچھی طرح صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چند قطرے ڈش واش کے ڈالیں اور پانی ڈال کر گرائینڈر مشین چلا دیں اور پھر سادے پانی سے کھنگال کر خشک کرلیں۔
کٹنگ بورڈ کے داغ دور کریں
کٹنگ بورڈ کو کتنا بھی صاف کرلو لیکن کچھ داغ اس پر جم کر رہ جاتے ہیں تو بدنما محسوس ہوتے ہیں۔ کٹنگ بورڈ کو بے داغ بنانے کے لئے ایک لیموں کا رس یا لیموں کے تیل کے دس قطرے آدھے کپ پانی میں ملا لیں اور برتن دھونے والا اسفنج اس مکسچر میں ڈبو کر جانھویں والے سائیڈ سے بورڈ کو صاف کریں اور دھو لیں۔ یہ کام دن میں کریں تاکہ بورڈ کو تیز دھوپ میں خشک کیا جاسکے۔ سارا دن دھوپ میں رکھا رہنے کے بعد رات میں آپ نئے جیسا صاف ستھرا کٹنگ بورڈ دیکھ کر حیران رہ جائیں گی۔
توا
توا اگر چکنائی زدہ ہو تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسفنج سے صاف کریں اور پانی سے کھنگالتے ہوئے بھی اسفنج سے رگڑ لیں۔ اگر توا سادی روٹی پک پک کر بہت خراب ہوچکا ہے تو پہلے چولہا جلا لیں اور توے کو درمیانی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ گرم توے کو احتیاط سے کسی اسکریپر سے ہر طرف کھرچیں۔ گرم ہونے کی وجہ سے تمام جما ہوا آٹا اور تیل آرام سے نکل آئے گا پھر تھوڑا سفید سرکہ لے کر توے پر پھیلا لیں اور جونے پر برتن دھونے والا
کچن کا سنک صاف کرنے کے طریقے
اگر آپ کا کچن کے سنک کی نالی بار بار بلاک ہوجاتی ہے تو اس کی وجہ سنک سے بہنے والی چکنائی ہے۔ سنک کو مندرجہ ذیل طریقوں سے صاف کریں
کاسٹک سوڈا
کاسٹک سوڈا آپ کو بازار میں آسانی سے مل جاتا ہے اس کو ایک بالٹی ٹھنڈے پانی میں مکس کریں اور سینک میں ڈال دیں اس سے سنک دس منٹ میں ہی کھل جائے گا اور آپ کو زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔
شیشے کے گلاس
اکثر شیشے کے گلاس صاف ہونے کے باوجود میلے لگتے ہیں اور ان سے بو نہیں جاتی۔ ان کو صاف کرنے کے لئے ایک بڑے برتن میں پانی میں سرکہ ملا کر گلاس اس میں بھگو دیں تھوڑی دیر بعد صاف پانی سے کھنگال لیں۔ گلاس نئے بن جائیں گے۔
نمک، پانی اور لیموں
نمک، پانی اور لیموں کا محلول بنا کر سنک میں ڈال کر دس منٹ چھوڑ دیں اور پھر کسی سلاخ کو سنک کے اندر گھمائیں۔ آپ دیکھیں گی کہ سنک بلکل صاف ہوجائے گا۔
اون کا شیشہ صاف کرنے کا طریقہ
اون کے شیشے صاف کرنے کے لئے ایک شیشے کے پیالے میں سرف، سرکہ اور پانی بھر کر رکھ دیں۔ چند سیکنڈ کے لئے اون چلادیں۔ سرف اور پانی کی نمی اون کے اندرونی حصے میں پھیل چکی ہوگی اب موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kitchen Ki Safai Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Ki Safai Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.