میں دوبارہ اسے اپنی زندگی میں ۔۔ نازش جہانگیر نے پہلی مرتبہ اپنی ادھوری محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کیا کہا؟

نازش جہانگیر ایک انتہائی خوبصورت، شاندار اور مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں۔ 2017 میں نازش جہانگیر نے ایک ٹیلی ویژن پروجیکٹ سے ڈیبیو کیا۔ وہ تھوڑے ہی عرصے میں ایک جانا پہچانا چہرہ بن گئیں۔ مداحوں نے ان کی بہترین اداکاری کی مہارت اور ان کی بے عیب خوبصورتی کو سراہا۔

کچھ دن پہلے وہ وصی شاہ کے شو "زبردست" میں جلوہ گر ہوئیں۔ شو میں انہوں نے اپنی ادھوری محبت کے بارے میں بات کی۔

وصی شاہ کے محبت سے متعلق سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ، ہاں مجھے محبت ہوئی تھی! مگر میں اپنی آنکھیں اور دماغ کھلے رکھتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے، میں اس محبت کے بعد زیادہ پریکٹیکل ہو گئی ہوں، کیونکہ جب آپ محبت کرتے ہیں تو آپ اندھے ہو جاتے ہیں۔ آپ کسی بہت ہی نارمل چیز کے لیے بلکل پاگل ہوجاتے ہیں، اور اس شخص سے اندھی محبت کرنے لگتے ہیں۔

زندگی میں آگے بڑھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، وہ مکمل طور پر آگے بڑھ چکی ہے، اور وہ آگے بڑھنا پسند کرتی ہے۔

وصی نے مزید کریدتے ہوئے پوچھا کہ اگر وہ شخص واپس آئے تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر نازش نے جواب دیتے ہوئے کہا، "میں اسے صرف اچھا کھانا پیش کروں گی، اچھی بات کروں گی لیکن پھر کبھی اسے اپنی زندگی میں شامل نہیں کروں گی۔"

یاد رہے کہ اداکار اور میزبان محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے دعویٰ کیا تھا کہ محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کا مبینہ افیئر ان کے شوہر سے لڑائی کی وجہ ہے۔ تاہم نازش اور محسن نے ایک دوسرے سے ملنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

Nazish Jahangir Talks About Her Love Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nazish Jahangir Talks About Her Love Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazish Jahangir Talks About Her Love Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   13857 Views   |   19 Feb 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

میں دوبارہ اسے اپنی زندگی میں ۔۔ نازش جہانگیر نے پہلی مرتبہ اپنی ادھوری محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کیا کہا؟

میں دوبارہ اسے اپنی زندگی میں ۔۔ نازش جہانگیر نے پہلی مرتبہ اپنی ادھوری محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں دوبارہ اسے اپنی زندگی میں ۔۔ نازش جہانگیر نے پہلی مرتبہ اپنی ادھوری محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔