بازار میں ملنے والا سیریلیک کھانے سے بچے کو موشن ہو جاتے ہیں ۔۔ گھر میں 4 مزیدار سیریلیک بنانے کے طریقے جو آپ بھی باسانی بنا سکتی ہیں

مائیں اپنے بچوں کی خوارک اور کھانے کے حوالے سے اکثر پریشان ہی رہتی ہیں کیونکہ بچے یا تو ایک مرتبہ بیٹھ کر سکون سے کھانا نہیں کھاتے یا پھر وہ ایک ایک نوالہ کھاتے ہیں اور روتے ہیں جس سے کوفت ہونے لگتی ہے۔ ایک 6 سے 8 ماہ کا بچہ بھی زیادہ دودھ پینے سے چڑ جاتا ہے، کبھی پیتا ہے اور بعض اوقات وہ دودھ پینا بالکل ہی چھوڑ دیتا ہے۔ آج کل تو مائیں 8 مہینے کے بچے کو بھی سیریلیک کی عادت ڈال دیتی ہیں تاکہ بچہ کھانے پینے کی چیزوں میں دلچسپی بڑھائے اور کھاتا پیتا رہے۔

1 سال سے 2 سال کے بچوں کو آلو اور کیلا وغیرہ کھلایا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت اچھی ہو۔ لیکن ڈاکٹر اکثر اس عمر کے بچوں کو سیریلیک کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ بازاری سیریلیک تو آپ بھی منگواتی ہوں گی لیکن اگر اس کو خود گھر پر بنا کر ہی بچے کو کھلائیں تو آپ بھی مطمئن رہیں گی کہ بچے نے صحت مند کھانا کھایا ہے اور بچے کا پیٹ بھی بھرا رہے گا۔

مکمل اور بھرپور غذائیت:

اکثر بچوں کے بار بار چیخ چیخ کے رونے کی وجہ خالی پیٹ بھی ہوتا ہے جس کا علم نہیں ہو پاتا۔ بیشک ماں کا دودھ کسی بھی بچے کے لیے مکمل اور بھرپور غذائیت ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ منرلز اور وٹامنز جو دیگر کھانے پینے کی غذائی اجناس میں قدرت نے رکھے ہیں ان کا استعمال بھی بوقت کرنا ضروری ہے۔

سیریلیک بنانے کے 4 طریقے:

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں گھر میں سیریلیک بنانے کے 4 ایسے طریقے جو بچے کے لیے صحت بخش بھی ہیں اور اس کا پیٹ بھرا رکھنے میں مفید بھی ہیں۔ یہ سیریلیک چونکہ قدرتی چیزوں سے مل کر بنے ہیں اس لیے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔

مونگ کی دال:

٭ ایک کپ مونگ کی دال اور ڈیڑھ کپ چاولوں کو اچھی طرح بھگو کر 2 گھنٹے کے لیے خشک ہونے دیں۔ پھر ان کو توے پر 20 منٹ کے لیے روسٹ کریں۔ اب ان کو مکسر میں ڈال کر باریک پاؤڈر تیار کرلیں۔ پھر جب بچے کو بھوک لگے اس پاؤڈر کو 10 سے 15 منٹ کے لیے گرم پانی میں 2 چمچ چینی کے ساتھ پکائیں اور بچے کو کھلا دیں۔ اگر دال چاول کے ساتھ آپ صرف 4 چمچ کے برابر چنے شامل کریں تو یہ ایک مکمل پروٹین غذا کہلائے گی جس سے بچے کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔

جو کا آٹا:

٭ جو کا آٹا بھی ویسے تو ایکا چھا سیریلیک بنا سکتا ہے لیکن بہتر ہے کہ خود ہی ثابت جو لے کر ان کو 20 منٹ کے لیے لازمی توے پر روسٹ کرکے اس کا بھی پاؤڈر تیار کرلیں۔ پھر جب بچے کو بھوک لگے 2 چمچ اس پاؤڈر کو چاہے تو دودھ میں 2 چمچ چینی کے ساتھ پکاؤ دے کر کھلادیں یا پھر آدھے کپ پانی میں مکس کرکے پکائیں اور ٹھنڈا ہونے پرکھلا دیں۔

عجوہ کھجوریں:

٭ اگر آپ کے بچے کو سردی بہت زیادہ لگتی ہے اور بخار کی شکایت زیادہ رہتی ہے تو ایسے میں آپ 5 سے 6 عجوہ کھجوریں لے کر ان کو دھوئیں اور 2 دن تک دھوپ میں سکھا لیں تاکہ خشک ہو جائیں۔ ان کی گھٹلیاں الگ کرکے ان کو بھی اسی طرح مکسر میں ڈال کر پاؤڈر بنائیں۔ اس کو دودھ میں پکا کر بچوں کو کھلائیں۔ اس میں چاہے تو 2 چمچ چینی کے ساتھ دودھ وہی استعمال کرلیں جو آپ کا بچہ ڈبے والا استعمال کرتا ہے۔

ڈرائی فروٹس:

٭ ڈرائی فروٹس کا سیریلیک بچے کے دانت جلدی آنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے لیے بہت زیادہ ڈرائی فروٹس نہ لیں بس 1 کپ میں تمام چیزیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں شامل کرلیں جیسے 4 سے 5 بادام، 5 سے 6 پستے وغیرہ اچھی طرح توے پر روسٹ کرلیں۔ ان کو بھی پاؤڈر کی طرح بنالیں اور پانی میں 2 چمچ چینی کے ساتھ پکا کر بچوں کو دیجیے۔

موشن:

یہ تمام وہ سیریلیک ہیں جن کو کھانے سے بچوں کے دانت نکلنے میں زیادہ موشن بھی نہیں لگیں گے اور ان کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوں گی۔ وہ بچے جن کے سر پر بال کم ہوتے ہیں ان کے لیے ڈرائی فروٹس والا سیریلیک ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کرنا لازمی ہے۔

ڈاکٹر کی ہدایات:

ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق: '' یہ تمام وہ کھانے ہیں جن کو ایک ہی دن میں اگر بچے کو وقفے وقفے سے کھلایا جائے تو بچے کا کبھی نہ تو پیٹ خراب ہوگا اور نہ ہی وہ چڑچڑاہٹ کا شکار ہوں گے۔ ''

یعنی اگر آپ یہ تمام ایک مرتبہ بنا کر رکھ لیں اور ہر 3 گھنٹے یا بچے کی بھوک کے مطابق بنا کر دیں تو یہ بہت فائدے مند ثابت ہوں گے۔

Ghar Mein Cerelac Banane Ke Tarikay

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Ghar Mein Cerelac Banane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Mein Cerelac Banane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5407 Views   |   18 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بازار میں ملنے والا سیریلیک کھانے سے بچے کو موشن ہو جاتے ہیں ۔۔ گھر میں 4 مزیدار سیریلیک بنانے کے طریقے جو آپ بھی باسانی بنا سکتی ہیں

بازار میں ملنے والا سیریلیک کھانے سے بچے کو موشن ہو جاتے ہیں ۔۔ گھر میں 4 مزیدار سیریلیک بنانے کے طریقے جو آپ بھی باسانی بنا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بازار میں ملنے والا سیریلیک کھانے سے بچے کو موشن ہو جاتے ہیں ۔۔ گھر میں 4 مزیدار سیریلیک بنانے کے طریقے جو آپ بھی باسانی بنا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔