مہنگے لوشن سے بھی خشکی نہیں جارہی تو.. جلد سے خشکی ختم کرنے والا جادوئی اور سستا ماسک

آج کل خشک موسم سے وہ لوگ زیادہ تنگ ہیں جن کی جلد پہلے سے ہی خشک تھی. بار بار لوشنز اور کریم لگانے کے باوجود جلد کی خشکی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی. چہرے پر سرخ نشانات بھی ہوجاتے ہیں. تو آئیے جانتے ہیں ان مسائل کا حل آج کے دو زبردست ماسک میں.

اس کے لئے ہمیں چاہیے دہی اور دلیہ. دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ایکسفولیٹیشن کیلئے بہترین ہے جبکہ دلیہ جلن کو دور کرتا ہے۔ 2 کھانے کے چمچ دہی میں 1 کھانے کا چمچ دلیہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور جلد پر لگا کر 15 منٹ مساج کریں. خشک ہونے پر چہرہ سادے پانی سے دھو لیں. تمام مردہ خلیات نکل جائیں گے اب کوئی اچھی سی کریم لگا لیں.

دوسرا ماسک بنانے کیلئے آدھا پکا ہوا کیلا لیں اور اس میں 1 چائے کا چمچ ناریل کا دودھ شامل کریں۔ اس ماسک کو چہرے پرلگائیں اور 15 سے 20 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں. یہ ماسک جلد کو نمی اور تازگی بخشے گا.

Hydrating Mask For Dry Skin

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hydrating Mask For Dry Skin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hydrating Mask For Dry Skin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1306 Views   |   02 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مہنگے لوشن سے بھی خشکی نہیں جارہی تو.. جلد سے خشکی ختم کرنے والا جادوئی اور سستا ماسک

مہنگے لوشن سے بھی خشکی نہیں جارہی تو.. جلد سے خشکی ختم کرنے والا جادوئی اور سستا ماسک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے لوشن سے بھی خشکی نہیں جارہی تو.. جلد سے خشکی ختم کرنے والا جادوئی اور سستا ماسک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔