عید سے پہلےپارلر جائے بغیر شیشے جیسی صاف اور چمکدار جلد۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس کا گھر میں موجود چیزوں سے بنایا ہوا فیس ماسک

عید آنے سے پہلے خواتین کی تیاریاں عروج پر ہوتی ہیں چاہے پھر وہ گھر کی ہو یا خود کی ہر چیز انہیں پرفیکٹ چاہیئے۔ لیکن پورا رمضان سحریاں، افطاریاں بناتے بناتے چولہے اور گرمی کی تپش سے جلد خراب ہوجاتی ہے اور چہرہ مرجھا جاتا ہے اور اتنا وقت نہیں ملتا کہ اسکے لیئے کچھ کرلیا جائے، اور پھر چاند رات کو پارلر میں جانا مطلب آدھی رات کو واپس گھر آنا۔

تو اب اس خراب ہوئی جلد کو دوبارہ سے فریش کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے اسکن گلو چیلنج پیش کردیا ، اس ماسک کو مسلسل سات روز تک لگانے سے آپ کی جلد شیشے جیسی صاف اور چمکدار ہو جائے گی۔ لیکن اب چونکہ عید تقریب ہے تو آج ہی اس سے فائدہ اٹھائیں اور روزانہ اس ماسک کا استعمال کر کے اپنی جلد کو پارلر جائے بغیر خوبصورت بنائیں۔

فیس ماسک کیلیئے درکار اجزاء:

۔ بادام کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
۔ ہلدی آدھا چائے کا چمچ
۔ بیسن 1 چمچ
۔ دہی 2 سے 3 کھانے کے چمچ

اس میں موجود بادام اسکن کو چارمنگ لُک دیتا ہے، میلازما، پگمینٹیشن کو ختم کرتا ہے۔ اس میں اومیگا 3، وٹامن ای موجود ہے جو کہ اسکن کو دوبارہ سے ٹھیک کرتا ہے۔ جبکہ ہلدی اینٹی انفلیمینٹری ہے، ایکنی، پمپلز کو کم کرتی ہے۔ بیسن چہرے کے آئل کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ قدرتی صابن ہے یہ جلد کی کثافتوں کو دور کرتا ہے۔ جبکہ دہی میں موجود پری بایوٹک آپ کی جلد کو جوان اور چمکدار رکھتا ہے۔ اسکن جوان رہتی ہے، برائٹ ہوتی ہے۔ دہی جتنا کھٹا ہو گا اتنا ہی اچھا ہوگا۔

ماسک کو بنانے اور لگانے کا طریقہ:

ان تمام اجزاء کو مکس کر کے یک جان کر لیں اس کے بعد اس کو چہرے اور گردن پر لگا لیں، اس ماسک کو آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، یہ ماسک روزانہ لگانا ہے۔ آدھا گھنٹہ جب ماسک لگا رہے تو اس کو اتارنے سے پہلے ہلکا سا روز واٹر کا اسپرے کر کے اس کی اسکربنگ کریں اور پھر دھوئیں۔ اس کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور اس کے بعد جلد پر کچھ اور نہ لگائیں۔اس سے آپ کو سات روز میں کورین گلاس اسکن مل جائے گی۔

Homemade Face Mask For Eid

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Face Mask For Eid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Face Mask For Eid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2631 Views   |   20 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عید سے پہلےپارلر جائے بغیر شیشے جیسی صاف اور چمکدار جلد۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس کا گھر میں موجود چیزوں سے بنایا ہوا فیس ماسک

عید سے پہلےپارلر جائے بغیر شیشے جیسی صاف اور چمکدار جلد۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس کا گھر میں موجود چیزوں سے بنایا ہوا فیس ماسک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید سے پہلےپارلر جائے بغیر شیشے جیسی صاف اور چمکدار جلد۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس کا گھر میں موجود چیزوں سے بنایا ہوا فیس ماسک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔