8 سال بعد شوہر لڑکی نکلا ۔۔ شادی کے اتنے سال بعد جب خاتون کو سچائی معلوم ہوئی تو اس نے سب سے پہلا کام کیا کیا؟ عجیب واقعہ

شادی کے آٹھ سال گزرنے کے بعد لڑکی کو معلوم ہوا کہ اس کا شوہر لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی نکلا۔ یہ راز سامنے آنے کے بعد جیسے لڑکی کی تو دنیا ہی ہل گئی۔

یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڑودرا میں پیش آیا جہاں ایک 40 سالہ خاتون یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کا شوہر، جس سے اس کی شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں، وہ ایک لڑکی ہے اور اس نے بلوغت میں آنے کے بعد سرجری کروائی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے شوہر ویراج وردھن کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی جس میں بتایا گیا جب اس کا شوہر لڑکی ہوتا تھا تب اس کا نام وجیتا تھا۔

خاتون نے ایف آئی آر میں ان کے خاندان کے افراد کا نام بھی لیا ہے۔ ان کی شادی 2014 میں خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہوئی تھی اور دونوں ملاقات رشتے کرانے والی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ ویراج وردھن نے شادی مکمل نہیں کی اور کئی دنوں تک وہ بہانے بناتا رہا۔

خاتون نے بتایا کہ ہنی مون کے دوران ویراج میرے ساتھ تعلق قائم کرنے سے کتراتا رہا اور مختلف بہانے بناتا رہا۔ جب میں نے اصرار کیا تو جھوٹ بولا دیا کہ میرے ساتھ روس میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں مجھے شدید چوٹیں آئی تھیں، اس کے بعد چھوٹی سی سرجری ہوئی جس کے بعد میں کچھ حد تک ٹھیک ہو گیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ شادی کے چند ماہ بعد اس نے وزن کم کرنے کے لیے سرجری کرانے کا بہانہ کیا اور کلکتہ چلا گیا۔ اور آپریشن کروا کر واپس آ گیا، اس کے باوجود وہ ازدواجی تعلق نہیں رکھتا تھا۔

خاتون کے مطابق وہ پہلے شادی شدہ تھی اور 2011ء میں شوہر کی موت واقع ہو جانے کے بعد 14سالہ بیٹی کے ساتھ اکیلی رہنے لگی۔ پھر اس دوران میری ملاقات ویراج سے ہوئی، یہ ملاقات چند ماہ چلتی رہی، پھر فروری 2014ءمیں دونوں نے شادی کر لی تھی۔

8 Saal Baad Larki Nikla

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 8 Saal Baad Larki Nikla and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 8 Saal Baad Larki Nikla to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   9737 Views   |   13 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 December 2024)

8 سال بعد شوہر لڑکی نکلا ۔۔ شادی کے اتنے سال بعد جب خاتون کو سچائی معلوم ہوئی تو اس نے سب سے پہلا کام کیا کیا؟ عجیب واقعہ

8 سال بعد شوہر لڑکی نکلا ۔۔ شادی کے اتنے سال بعد جب خاتون کو سچائی معلوم ہوئی تو اس نے سب سے پہلا کام کیا کیا؟ عجیب واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 8 سال بعد شوہر لڑکی نکلا ۔۔ شادی کے اتنے سال بعد جب خاتون کو سچائی معلوم ہوئی تو اس نے سب سے پہلا کام کیا کیا؟ عجیب واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔