پیر کی ایڑیاں پھٹ رہی ہیں ؟ جانئے خشک موسم میں ہاتھوں اور پیر کی ایڑیوں کو نرم اور خوبصورت بنانے کا آسان سا طریقہ

خشک موسم آتے ہی سب سے پہلے ہماری جلد کا برا حال ہوتا ہے، ایک طرف جہاں چہرہ مرجھایا ہوا کھچا کھچا لگ رہا ہوتا ہے تو وہیں دوسری طرف جسم میں خارش اور خشکی پریشان کرتی ہے۔ اور اس سے بھی بدتر حال تو پیر کی ایڑیوں کا ہوتا ہے جو پھٹنا شروع ہوجاتی ہیں، یہ نہ صرف دیکھنے میں بری لگتی ہیں بلکہ کپڑوں میں بھی پھنس جاتی ہیں اگر بہت زیادہ پھٹی ہوئی ہوں تو۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایڑیاں نرم اور خوبصورت بنانے کا ایک نہایت ہی آسان طریقہ جس سے آپ کی پھٹی ایڑیوں کو ٹھیک ہونے میں مدد مل سکتی ہے

طریقہ کار:

۔ سب سے پہلے آپ کو دو شلجم لینے ہیں اور اسکے چھلکے اتار کر چکور شکل میں باریک کاٹ لینے ہیں

۔ ایک برتن میں 2 گلاس پانی ڈال کر اس میں کٹے ہوئے شلجم کو شامل کر کے ابال لیں

۔ ابالنے کے بعد چمچ کی مدد سے شلجم کو گھوٹ لیں یا پھر نیم گرم ہونے پر گرینڈ کرلیں

۔ اب اس آمیزے کو ایک ٹب میں ڈالیں اور تھوڑا سا سادہ پانی شامل کر کے 20 سے 25 منٹ تک پیروں کو اس میں ڈال کر بیٹھیں

۔ پیر نکالنے کے بعد نرم تولیئے سے صاف کرلیں، اسکے استعمال سے آپکی پھٹی ایڑیاں بھی ٹھیک ہوجائیں گی اور پاؤن بھی خوبصورت ہوجائیں گے۔

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   918 Views   |   26 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پیر کی ایڑیاں پھٹ رہی ہیں ؟ جانئے خشک موسم میں ہاتھوں اور پیر کی ایڑیوں کو نرم اور خوبصورت بنانے کا آسان سا طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پیر کی ایڑیاں پھٹ رہی ہیں ؟ جانئے خشک موسم میں ہاتھوں اور پیر کی ایڑیوں کو نرم اور خوبصورت بنانے کا آسان سا طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.