سوئی دھاگے سے کینو پر سلائی کریں اور۔۔ جانیں اس انوکھے عمل سے ملنے والے 3 انوکھے فائدوں کے بارے میں جو کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت

آج کل اچھی کوالٹی کا کینو بازار میں موجود ہے۔ آپ نے کینو کھانے کے فائدوں کے بارے میں تو یقیناً کافی کچھ پڑھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتارہے ہیں جو آپ کو بیک وقت 3 فائدے دے سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو صرف ایک سوئی دھاگے کی ضرورت ہے۔

کینو پر سوئی دھاگہ باندھنے سے کیا ہوگا؟

کینو کو ٢ حصوں میں ایسے کاٹ لیں جیسے ان کا جوس نکالنے کے لئے کاٹا جاتا ہے۔ اب اس کے اندر کے گودے کو الگ کرلیں اور چھلکے کو اچھی طرح صاف کر کے اس کو سوئی دھاگے سے سلائی کر کے ایک ساتھ جوڑیں اور کمرے کے دروازے پر لٹکادیں۔ اس سے آپ کا کمرہ ہر وقت مہکتا رہے گا اور سیلن اور دیگر ناگوار بو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

دیگر فائدے

اب آتے ہیں باقی 2 فائدوں کی طرف تو جناب اس کا گودا کھانے کے لئے استعمال تو ہو ہی سکتا ہے جو آپ کے جسم کو وٹامن سی اور دیگر معدنیات فراہم کرے گا لیکن اگر گودے سے تھوڑا سا رس نکال لیں تو اس کا بہت اچھا فیس پیک تیار ہوسکتا ہے جس سے رنگ بھی نکھرے گا اور جلد بھی ٹائٹ ہوجائے گی۔

کینو کا فیس ماسک

تھوڑے سےکینو کے رس میں ملتانی مٹی ڈالیں اور ایک چائے کا چمچ شہر اور ایک چائے کا چمچ عرقِ گلاب ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ کوشش کریں کہ پیسٹ لگانے سے پہلے دودھ کو بیس کے طور پر چہرے پر لگا لیں کیوں کہ یہ بہترن ٹونر ہوتا ہے۔ ماسک خشک ہوجائے تو چہرہ سادے پانی سے دھو لیں۔ اپنا نکھار دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی۔

Kenu Per Silai Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kenu Per Silai Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kenu Per Silai Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1844 Views   |   02 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سوئی دھاگے سے کینو پر سلائی کریں اور۔۔ جانیں اس انوکھے عمل سے ملنے والے 3 انوکھے فائدوں کے بارے میں جو کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت

سوئی دھاگے سے کینو پر سلائی کریں اور۔۔ جانیں اس انوکھے عمل سے ملنے والے 3 انوکھے فائدوں کے بارے میں جو کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سوئی دھاگے سے کینو پر سلائی کریں اور۔۔ جانیں اس انوکھے عمل سے ملنے والے 3 انوکھے فائدوں کے بارے میں جو کریں آپ کے ہزاروں روپے کی بچت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔