صندل کا نام ہم سب نے کبھی نہ کبھی سنا ہی ہوگا اور اسے استعمال بھی کیا ہوگا کیونکہ یہ صابن، کریم اور دیگر بیوٹی پراڈکٹس میں استعمال کی جاتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صندل صحت کے لئے بھی بےحد مفید ہوتی ہے۔
صندل کے خوبصورتی سے جُڑے فوائد پر سب ہی بات کرتے ہیں آج ہم بات کریں کہ صحت کے صحت سے جڑے فوائد پر بات تاکہ آپ بھی اس کا استعمال کریں اور ان فوائد سے مستفید ہو سکیں تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
• صحت سے جڑے صندل کے حیرت انگیز فوائد
سب سے بہتر صندل وہ ہوتا ہے جو نہایت خوشبودار اور کم ریشہ دار ہو، صندل دل سے جڑی بیماریوں کو دور کرنے اور ان سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید ہے، صندل کا استعمال دماغ کو تقویت دیتا ہے، صندل دل کی دھڑکن کو نارمل رکھتی ہے اور گھبراہٹ کو دور کرتی ہے۔
.
صندل کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے، اس لئے یہ معدے کی گرمی دور کرنے اور معدے کی بیماریوں کو دور کرنے کے لئے مؤثر دوا سمجھی جاتی ہے اور شربت میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
• ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے صندل کا استعمال
صندل سفید پانچ تولہ، چھوٹی چندن ڈھائی تولہ، الائچی خرد ڈھائی تولہ، ان سب کو باریک پیس کر سفوف تیار کر لیں، اس کے بعد ایک چائے کا چمچ صبح شام ایک کپ عرق گاؤ زبان کے ساتھ استعمال کریں یہ ہائی بلڈ پریشر کے لیے اکسیر دوا ہے۔
• صندل کا شربت بنانے کا طریقہ
شربت صندل بنانے کے لیے برادہ صندل (ململ کی پوٹلی میں بندھا ہوا) عرقِ گلاب دوبوتل لیں اب رات کو برادہ صندل عرق گلاب میں بھگو دیں، صبح اچھی طرح جوش دیں اور پوٹلی نکال کر ڈیڑھ کلو چینی ملا دیں، جب چینی گھل جائے اور یہ روح افزاح جیسا گاڑھا ہو جائے تو شربت کو چولہے سے ہٹا دیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد صاف اور خشک بوتل میں محفوظ کر لیں۔
اب جب صندل کا شربت پینا ہو تو ٹھنڈے پانی میں اس کے ایک سے 2 چمچ شامل کر کے مکس کریں اور برف ڈال کر پی لیں۔