رات کو ماں کی قبر پر جاکر سوجایا کرتا تھا۔۔ محسن عباس حیدر ماں اور باپ کی موت کو یاد کر کے رو پڑے

"مردوں کو ہمیشہ معاشرتی طور پر مضبوط اور بہادر سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں اپنے جذبات کا اظہار کرنے یا رونے کا کم موقع ملتا ہے۔ تاہم، مرد اکثر اپنی تکالیف کا بوجھ کم کرنے کے لیے باتھ رومز یا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں روتے ہیں۔"

اداکار، ٹی وی میزبان اور لکھاری محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مردوں کے جذباتی دباؤ اور ان کے اظہار کے مسائل پر کھل کر بات کی۔ محسن عباس نے بتایا کہ کیسے معاشرتی توقعات اور روایات مردوں کو اپنے جذبات ظاہر کرنے سے روکتی ہیں، اور یہ کہ وہ اکثر اپنی تکالیف اور غموں کو اندر ہی اندر دبا کر رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اپنی والدہ کی وفات نے انہیں گہرے صدمے اور ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا۔ محسن عباس نے بتایا کہ میرے ڈپریشن کا یہ عالم تھا کہ میں رات کے 2 بجے بھی ان کی قبر پر چلاجاتا تھا اور سوجاتا تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں اپنی والدہ کے مرنے کے بعد جی نہیں پاؤں گا

"میں نے اپنی بیٹی کی وفات کے بعد بھی کھل کر غم کا اظہار نہیں کیا۔ قانونی کارروائیاں، ہسپتال کے اخراجات، اور دیگر ذمہ داریاں میرے اوپر تھیں، جس کی وجہ سے رونے کا وقت بھی نہیں ملا۔" محسن عباس نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں ان کے والد کا انتقال بھی دل کے دورے کی وجہ سے ہوا، جس کے بعد وہ مزید جذباتی طور پر کمزور ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی گھر میں موت آتی ہے تو مرد اس قدر مصروف ہوتے ہیں کہ وہ اپنی تکالیف کو ظاہر کرنے کا وقت نہیں پاتے۔ "میں نے محسوس کیا کہ والد کی وفات کے بعد میں بچپن سے بڑھاپے میں داخل ہو گیا ہوں، اور اب مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی جوانی کا ایک حصہ بھی نہیں گزار سکا۔"

محسن عباس حیدر نے یہ بھی کہا کہ معاشرتی دباؤ کی وجہ سے مردوں کو کبھی کھل کر رونے یا اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ملتی، اور اسی لیے وہ اکثر باتھ روم یا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں اپنی آنکھوں کے آنسو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دل کا بوجھ ہلکا کیا جا سکے۔

Mohsin Abbas Haider Remembering Parents

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mohsin Abbas Haider Remembering Parents and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mohsin Abbas Haider Remembering Parents to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   899 Views   |   19 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 February 2025)

رات کو ماں کی قبر پر جاکر سوجایا کرتا تھا۔۔ محسن عباس حیدر ماں اور باپ کی موت کو یاد کر کے رو پڑے

رات کو ماں کی قبر پر جاکر سوجایا کرتا تھا۔۔ محسن عباس حیدر ماں اور باپ کی موت کو یاد کر کے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کو ماں کی قبر پر جاکر سوجایا کرتا تھا۔۔ محسن عباس حیدر ماں اور باپ کی موت کو یاد کر کے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔