میں اندھیرے میں کہیں کھو گئی تھی اس وقت دل سے صرف یہی دعا نکلی کہ ۔۔ غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیوں کیا؟ ویڈیو

مشہور امریکی ایم ایم اے فائٹر امبر لیبروک کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔۔ یہ قدم انہوں نے اپنے استاد سے متاثر ہو کر اٹھایا، جنہوں نے انہیں اسلام سے واقف کروایا تھا۔

امبر کا کہنا تھا کہ، "میرے مینٹور (مجید حمید) نے مجھے عقیدے اور عقیدت کے بارے میں بتایا، میری رہنمائی کی اور مجھے صحیح راستہ چننے میں مدد کی۔"

وہیں دوسری جانب مجید حمید کا کہنا تھا کہ، "اسلام نے امبر کی مدد کی اسے مشکل حالات سے لڑنے میں، اسے صبر اور برداشت کرنا سیکھایا، اسے خدا پر یقین تھا کہ وہ اسکی مدد کرے گا اور وہی ہوا۔ ہمارا کام صرف رہنمائی کرنا ہے ہدایت اللّٰہ ہی دیتا ہے۔"

امبر نے اپنی زندگی میں کافی مشکلات دیکھی تھیں جس کے بعد انہوں نے یہ راہ چنی۔ اور جس بات سے انہیں سب سے زیادہ دھچکا لگا تھا وہ تھا مخالف حریف سے لڑائی ہارنا، جب کہ اصل وجہ یہ نہیں تھی۔ وہ کہتے ہیں ناں تابوت میں آخری کیل ٹھوکنا، تو بس یہ لڑائی اسی کام آئی۔

امبر نے بتایا کہ، میں نے لڑائی ہارنے کے 5 ہفتے بعد اسلام قبول کیا۔ میری زندگی میں بہت اندھیرا تھا اور مجھے لگ رہا تھا کہ میں اس میں کہیں کھو گئی ہوں اور وہاں کوئی مددگار نظر نہ آیا۔ تب میں نے دل سے خدا کو پکارا اس سے مدد مانگی اور اس نے تحفے میں مجھے اسلام سے نواز دیا۔ میں اسکا شکر ادا کرتی ہوں۔

امبر کہتی ہیں کہ میں اسلام کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے پر توجہ دے رہی ہوں تا کہ میں ایک اچھی اور سچی مسلمان بن سکوں اور اپنے رب سے قریب ہو سکوں۔

Mma Fighter Amber Leibrock Reverts To Islam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mma Fighter Amber Leibrock Reverts To Islam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mma Fighter Amber Leibrock Reverts To Islam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1729 Views   |   28 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

میں اندھیرے میں کہیں کھو گئی تھی اس وقت دل سے صرف یہی دعا نکلی کہ ۔۔ غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیوں کیا؟ ویڈیو

میں اندھیرے میں کہیں کھو گئی تھی اس وقت دل سے صرف یہی دعا نکلی کہ ۔۔ غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیوں کیا؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں اندھیرے میں کہیں کھو گئی تھی اس وقت دل سے صرف یہی دعا نکلی کہ ۔۔ غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیوں کیا؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔