8 مہینے کچھ نہیں کھایا تو کوما میں چلی گئی تھی۔۔ اداکارہ مشعل خان نے اتنے دن کھانا نہ کھانے کی کیا وجہ بتائی؟

مشعل خان معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے مقبول ڈرامہ سیریل سنو چندا سے شہرت حاصل کی۔
جس طرح دیگر اداکاروں کو صحت کے مسائل درپیش آتے ہیں ویسے ہی مشعل خان کی زندگی میں بھی ایک وقت ایسا آیا تھا جب وہ موت کو چھو کر واپس آئیں تھیں۔
مشعل خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی عجیب بیماری سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

مشعل خان نے کہا کہ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے، میں بے خوابی کا شکار تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پہلے بہت موتی تھی اور مجھے کھانے کا فوبیا تھا، مگر جب میں نے اپنا وزن گھٹایا تو مجھے جسم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

میں بہت بیمار ہوگئی تھی، میں نے آٹھ مہینے کے لیے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔ میں صرف اپنی قوت ارادی کے بل بوتے پر زندہ تھی۔

اداکارہ نے مشکل وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ میں بے ہوش ہو گئی اور اس وقت میرا بلڈ پریشر 30/50 تھا اور میں کوما میں چلی گئی تھی اور پھر واپس آئی ہوں۔

مشعل خان نے مزید بتایا کہ جب آپ کو کھانے کا عارضہ ہوتا ہے تو آپ کھانے سے ڈرتے ہیں، کیونکہ آپ کو وزن بڑھنے کا خوف رہتا ہے، میں صرف پانی پی رہی تھی لیکن ظاہر ہے کہ یہ خطرناک ہے اور لوگ اس مشق سے مر بھی جاتے ہیں، لہٰذا ایسا نہیں کرنا چاہئے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2163 Views   |   06 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 8 مہینے کچھ نہیں کھایا تو کوما میں چلی گئی تھی۔۔ اداکارہ مشعل خان نے اتنے دن کھانا نہ کھانے کی کیا وجہ بتائی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (8 مہینے کچھ نہیں کھایا تو کوما میں چلی گئی تھی۔۔ اداکارہ مشعل خان نے اتنے دن کھانا نہ کھانے کی کیا وجہ بتائی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.