مجھے لوگ شادیوں میں بلانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ۔۔ 100 روٹیاں کھانے والا شخص، جس کی بھوک ختم نہیں ہوتی

دنیا میں ایسے کئی انسان ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں، ایسا ہی ایک انسان ہے جو کہ 100 روٹیاں کھا لیتا ہے، پھر بھی بھوکا رہتا ہے۔
آج آپ کو اسی شخص کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

اشفاق کھرل ایک ایسے نوجوان ہیں جو کہ اپنے گاؤں میں مقبول ہو گئے ہیں، لیکن ان کی شہرت کی وجہ ہے کھانا۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اشفاق دن میں 100 روٹیاں کھا جاتے ہیں۔

ان کی اسی انفرادیت کی وجہ سے وہ مشہور بھی ہو گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ مشکل میں بھی پڑ گئے ہیں۔ لیکن اشفاق کچھ اور ہی کہتے ہیں ڈیجیٹل پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی زیادہ ہے اسی لیے میں کم کھانا کھاتا ہوں، بچوں کو بھی کھلانا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ میں زیادہ نہیں کھاتا۔

اشفاق کا وزن 170 کلو ہے لیکن اس کے باوجود وہ زیادہ سے زیادہ ڈشز کھانا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں دوپہر میں 40 روٹیاں کھاتا ہوں، مگر دوبارہ بھوک لگتی ہے اسی لیے ایک گھنٹے بعد دوبارہ روٹیاں کھاتا ہوں۔

اشفاق اس لیے بھی پریشان ہیں کہ کوئی ان کو شادیوں پر دعوت نہیں دیتا ہے، جو کوئی بھی ان کے گھرانے کو دعوت دیتا ہے تو یہ کہہ دیتا ہے کہ آپ کے بچے آجائیں، آپ کو آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگ معافی مانگ لیتے ہیں، کہتے ہیں کہ تمہیں بلانے کے بجائے ہم 20 مہمان مزید بلا لیں۔

اشفاق بتاتے ہیں کہ میں اپنی بھوک کو مختلف دعوتوں، تقاریب اور میلاد کے کھانوں سے پوری کرتا ہوں۔ اشفاق اگرچہ دن میں 100 روٹیاں کھا جاتے ہیں مگر پھر بھی ان کا پیٹ نہیں بھرتا ہے، اسی لیے وہ کہتے ہیں کہ آخری بار میں نے پیٹ بھر کر کھانا بکرا عید کے وقت کھایا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ دوستوں اور شہر کے کئی لوگوں کو کہہ دیتا ہوں کہ وہ میرے لیے گوشت رکھ لیں، اس طرح میں میں پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہوں۔

میرا دل کرتا ہے کہ میں دن رات کھاتا رہوں مگر مہنگائی ہے اور چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، ان کی وجہ سے مجھے مجبورا کھانا چھوڑنا پڑتا ہے۔ اگر قربانی کے وقت جیسا کھانا ملے تو 300 سے 400 کلو تک وزن بڑھ جاتا۔

اشفاق چاہتے ہیں کہ وہ ہر وقت کھاتے رہیں مگر خان صاحب کے دور حکومت میں ممکن نہیں لگتا ہے، لیکن اشفاق پُر امید ہیں کہ وہ کسی نا کسی طرح اپنا پیٹ بھرلیں گے

Mjhe Log Shadiyon Mein Nhe Bulaty

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mjhe Log Shadiyon Mein Nhe Bulaty and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mjhe Log Shadiyon Mein Nhe Bulaty to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   32877 Views   |   01 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مجھے لوگ شادیوں میں بلانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ۔۔ 100 روٹیاں کھانے والا شخص، جس کی بھوک ختم نہیں ہوتی

مجھے لوگ شادیوں میں بلانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ۔۔ 100 روٹیاں کھانے والا شخص، جس کی بھوک ختم نہیں ہوتی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے لوگ شادیوں میں بلانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ۔۔ 100 روٹیاں کھانے والا شخص، جس کی بھوک ختم نہیں ہوتی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔