ہلدی کو کیپسول میں بھر کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی اس کو استعمال کرنا چاہیں گے

ہلدی کی افادیت، اہمیت و استعمالات سے ہم سب ہی بہت اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ ہلدی ہمارے کھانوں کے ذائقوں سے لے کر صحت کی ضامن بھی ہے۔ ہلدی میں ایسکوربک ایسڈ، نائسن، فائبر، وٹامن سی، آئرن، پوٹاشئیم، زنک، بیٹا کیروٹن اور لیپو پولیسیکارائیڈ جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو بڑی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
ہلدی کو آج سے پہلے آپ نے کھانے بنانے میں استعمال کیا ہوگا، ہلدی کا دودھ پینے میں بھی لازمی کیا ہوگا مگر آج اس کے استعمال کا نیا طریقہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں جو آپ نے پہلے ضرور سنا ہوگا لیکن شاید استعمال نہ کیا ہوگا ۔

نیا طریقہ:

ہلدی کے استعمال کا ایک خاص طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کو کیسپول میں بھر کر استعمال کریں کیونکہ یہ اس طرح بھی آپ کی چند ایک بیماریوں میں اپنی اینٹی سیپٹک خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے مدد دے گی وہ بھی بناء کسی نقصان کے۔۔

• گھٹنوں کے درد کے لئے:

گھٹنوں کا درد ان میں موجود یورک ایسڈ کے بڑھنے یا بہت زیادہ گھٹنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے جو کہ ایک عام بیماری بن گئی ہے۔ مگر اس میں دن رات کی تکلیف سےبچنا چاہتے ہیں تو کیپسول میں ہلدی ڈال کر استعمال کریں اور اس کوروزانہ رات میں سوتے وقت سادے پانی سے پئیں تاکہ آپ کو اس سے جلد فائدہ ہوسکے۔

• گھٹیا کا درد:

گھٹیا بھی گھٹنوں کے درد کی ایک عام بیماری ہے اس میں جسم سے یورک ایسڈ صحیح طرح خارج نہیں ہو پاتا ہے اور یوں یہ تکلیف بڑح جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہلدی آپ کو کیپسول کی صورت میں استعمال کرنے سے بڑا فائدہ دےسکتی ہے۔

• وزن:

وزن کو کم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے اور جو افراد وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں وہ مختلف حربے اپنالیتے ہیں لیکن اپنے کچن میں موجود ہلدی کا صحیح استعمال نہیں کر تے، ایسے افراد کے لئے کیپسول میں ہلدی کو بھر کر استعمال کرنا ایک آسان اور بہتر وزن کم کرنے کا طریقہ ہے۔

• دمہ:

دمہ کا مرض فوری ختم ہونے والی بیماری نہیں ہے کیونکہ اس کا تعلق سانس سے ہوتا ہے اور یہ بھی بہت تکلیف دہ ہے اگر کسی کو دمہ کاعارضہ پرانا ہے تو اب وہ ہلدی کو یوں کیپسول میں ڈال کر پیئے ۔ اس سےمکمل طور پر آپ کا مرض ختم نہیں ہوگا لیکن کسی حد تک کنٹرول میں ضرور آجائے گا۔

• وٹامن ڈی:

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی اور کئی پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے جو کہ بڑے نقصان کا سبب بنتی ہے اس سے بچنے کے لئے آپ ہلدی کا یہ طریقہ استعمال کریں اور پائیں بھرپور صحت

Turmeric Capsules Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Turmeric Capsules Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Turmeric Capsules Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13557 Views   |   19 Feb 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہلدی کو کیپسول میں بھر کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی اس کو استعمال کرنا چاہیں گے

ہلدی کو کیپسول میں بھر کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی اس کو استعمال کرنا چاہیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہلدی کو کیپسول میں بھر کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی اس کو استعمال کرنا چاہیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔