موسم میں خنکی آگئی ہے جس کی وجہ سے اب اکثر گھروں میں پائے کی دعوتیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ پائے صرف کھانے میں ہی لذیذ نہیں بلکہ ان کے بہت سے فائدے بھی ہوتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گے کہ تحقیق سے پائے اور اس کے گودے کے کیا فائدے ثابت ہوچکے ہیں۔

کیا پائے واقعی گرم ہوتے ہیں؟
کھانوں کی ٹھنڈی یا گرم تاثیر کے بارے میں کی گئی ایک تحقیق اس بات کو ایسے بیان کرتی ہے کہ جن کھانوں میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں وہ خون کی گردش کو تیز کرتی ہیں جس سے گرمی کا احساس پیدا ہوتا ہے جیسے کہ پائے، کلیجی وغیرہ جب کہ کم. کیلوریز والے کھانوں کو ٹھنڈی تاثیر کے کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
پائے کے فائدے
گائے اور بکرے کے پیروں میں زنک اور میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔ اس کا سالن بنا کر کھانے سے جسم میں قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ پائے کے سالن میں موجود فاسفورس کی بڑی مقدار دانتوں اور جسم کی ہڈیوں کو قوت فراہم کرتا ہے جس سے درد بھی کم ہوتا ہے اور ہڈیاں مضبوط بھی ہوتی ہیں۔