کراچی جیسی بریانی جس میں میکرونی بھی ہوتی ہے ۔۔ مصر کی وہ فوڈ اسٹریٹ، جو آپ کو پاگل بنا دیتی ہے، دیکھیے

کراچی کی فوڈ اسٹریٹ جس طرح پاکستان کی پہچان ہے اسی طرح مصر کی بھی فوڈ اسٹریٹ مصر کو دنیا بھر میں ایک منفرد پہچان دے رہی ہے۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عرب ممالک میں زیادہ آبادی والا ملک جو اپنی صدیوں پرانی تاریخ کی بنا پر جانا جاتا ہے، ساتھ ہی فرعون اور اس دور کی یاد بھی تازہ کرتا ہے۔
لیکن اپنے رنگین، میٹھے، تیکھے اور چٹخارے دار کھانوں کی بنا پر پہچان بنا رہا ہے، ایک ایسی فوڈ اسٹریٹ مصر کے شہر قاہرہ میں موجود ہے جس کا نام ہے زویا ال حمرہ۔ صبح کے ناشتے سے رات کے کھانے تک کا کھانا اسی فوڈ اسٹریٹ پر موجود ہوتا ہے۔
صبح ناشتے میں اگر فاوا بینز نہ ہوں تو ناشتے کا لطف ہی نہیں آتا ہے جس طرح ہمارے ہاں اتوار کے روز حلوہ پوری لازم و ملزوم ہوتی ہے۔ اسی طرح مصری ناشتے میں فرنچ فرائز، تامیا جو کہ کباب کی طرح کے ہی ہوتے ہیں خاص طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ اتنا بھاری ناشتہ کرنے کے بعد یقینا مصری کام بھی خوب کرتے ہوں گے۔
دوپہر میں کھانے والی ایک عام ڈش میں سے ایک ڈش ہے کشوری، یہ ڈش دراصل چاولوں، چکن پیس، میکرونی کا مکسچر ہوتا ہے، جس میں مصالحے بھی خوب ہوتے ہیں۔ جب نرم و ملائم میکرونی اور سفید چاول مصالحے میں ملتے اور اوپر سے چکن کی بوٹی بھی آجائے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کراچی کی بریانی کھا رہے ہوں، لیکن ظاہر ہے بریانی تو پھر بریانی اسے شکوری سے کہاں جوڑ سکتے ہیں۔ بس منفرد بات یہ ہے کہ اس میں مختلف سوسز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

جس طرح کراچی کا جوڑیا بازار ہے جہاں ہر چیز غریب کی پہنچ میں ہوتی ہے اور دکاندار بھی انسانیت کا درد رکھتے ہیں، اسی طرح ال حمرہ فوڈ اسٹریٹ پر موجود یہ دکاندار بھی غریب تو ہیں لیکن دل کے امیر ضرور ہیں۔ خواتین سے لے کر بزرگ، بچے اور پھر جوان غرض ہر کوئی یہاں اپنی بڑی اور چھوٹی دکان لگائے بیٹھا ہوتا ہے۔
مصر میں زیزو لتانا نامی کلیجی بیچنے والے اس فوڈ اسٹریٹ کے سب سے مشہور دکاندار ہیں، جس طرح یہاں برگر ہوتے ہیں اس فوڈ اسٹریٹ پر کلیجی کے برگر ہوتے ہیں، جس میں مختلف خفیہ مصالحوں اور سوسز کا استعمال کیا جاتا ہے، ایک طرف چٹخارے دار، مصالحے سے بھرپور کلیجی ہوتی ہے اور دوسری طرف حلکان ہوتا ہے، یہ ایک میٹھی ڈش ہے جس میں بن ہوتا ہے اور اس کے اندر ہوتا ہے جیم۔
اور پھر یہاں آئیسکریم بھی منفرد ہوتی ہے، جسے بم کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں آم، کیلا، آئیسکریم، کیک اور کریم شامل ہوتی ہے۔ جبکہ اسٹرابیری، کنافہ، چاول اور دودھ بھی شامل ہوتا ہے۔ تو کیوں ہو گئے نا حیران مصر کی اس دلچسپ اور حیرت انگیز فوڈ اسٹریٹ کو دیکھ کر۔

Misar Ki Food Street

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Misar Ki Food Street and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Misar Ki Food Street to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3849 Views   |   17 Jun 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کراچی جیسی بریانی جس میں میکرونی بھی ہوتی ہے ۔۔ مصر کی وہ فوڈ اسٹریٹ، جو آپ کو پاگل بنا دیتی ہے، دیکھیے

کراچی جیسی بریانی جس میں میکرونی بھی ہوتی ہے ۔۔ مصر کی وہ فوڈ اسٹریٹ، جو آپ کو پاگل بنا دیتی ہے، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کراچی جیسی بریانی جس میں میکرونی بھی ہوتی ہے ۔۔ مصر کی وہ فوڈ اسٹریٹ، جو آپ کو پاگل بنا دیتی ہے، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔