تارا میرا کا نام شاید آپ نے سنا ہو گا کیونکہ اس کا تیل بہت مشہور ہے اور زیادہ تر خواتین اس تیل کو بالوں میں لگاتی ہیں کیونکہ اس سے خشکی دور ہوتی ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر جوئیں بالوں میں ہوجائیں تو اس کا تیل بہت زیادہ مفید ہے۔ مگر اس کے بیجوں کو پانی کے ساتھ یا پاؤڈر کی شکل میں استعمال کرنے کے یہ فوائد شاید آپ نے پہلے نہیں سنے ہوں گے، تو چلیں آپ کو بتاتے ہیں۔۔۔
تارا میرا کے تیل اور بیج کے فوائد:
۔ تارا میرا کا تیل بالوں میں لگانے سے خشکی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ساتھ ہی جوؤں کا بھی۔
۔ تارا میرا کا تیل جلد کے مختلف قسم کے فگس کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ منہ کے السر یا زخم ہونے کی صورت میں تارا میرا کے بیج کو پیس کر منہ میں گھما کر پانی کے ساتھ نگل جانے سے زخم مزید بڑھتا نہیں ہے۔
۔ اگر کسی کی ہڈی ٹوٹ جائے یا ہٹ جائے تو ایسے میں ڈاکٹر کے علاج کے علاوہ گھر میں بھی اس کے تیل سے مساج کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
بیج کو استعمال کرنے کا طریقہ:
۔ تارا میرا کے بیجوں کو پیس کر اسکا پاؤڈر بنا لیں اور 1 گرام خالی کیپسول میں بھر کر محفوظ کر لیں۔
۔ شوگر کے مریض اکثر پاؤں کو سن محسوس کرتے ہیں یا پاؤں میں چبھن کا احساس ہوتا ہے تو ایسے میں اس کیپسول کو روزانہ ہر کھانے کے بعد کھائیں، چند دنوں میں نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
۔ نظام ہاضمہ کو اچھا کرنے کیلیئے بھی آپ روزانہ اس کیپسول کا استعمال کرسکتے ہیں ہر کھانے کے بعد۔
۔ جن افراد کو دماغی سکون نہ ہو اوروہ تناؤ کا شکار ہوں انیں چاہیئے اس کیپسول کو صبح نہار منہ کھائیں اور رات کے کھانے کے بعد بھی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Taramira Oil Aur Beej Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Taramira Oil Aur Beej Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.