رتن جوت - جادوئی کمال رکھنے والی جڑی بوٹی رتن جوت ۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

رتن جوت ایک سیاہ رنگ کی چھلکوں جیسی جڑی بوٹی ہے اسے ابٹن میں ملا کر چہرے پر بھی لگایا جاتا ہے جس سے رنگت صاف ہوتی ہے اور چہرے پر ایک قدرتی نکھار آتا ہے، اس کے علاوہ رتن جوت کے اور کیا کیا فوائد ہیں اور اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے آیئے جانتے ہیں۔

رتن جوت کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

• بالوں کے لئے رتن جوت کا استعمال

اگر آپ کے بال بہت زیادہ گِر رہے ہیں آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں تو ایک پاؤ ناریل کے تیل میں ایک کھانے کا چمچ رتن جوت ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اسے کچھ دیر یوں ہی چھوڑ دیں اور پھر اس تیل سے نہانے سے پہلے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں تو یہ بالوں کو پھر سے سیاہ کر دیتی ہے بالوں کی چمک کو بحال کرتی ہے اور ساتھ ہی انہیں مضبوط بھی بناتی ہے۔

• سر درد کا علاج

رتن جوت ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو گرم تاثیر رکھتی ہے، اگر آپ کے سر میں درد ہے تو پانی میں رتن جوت ڈال کر اسے جوش دیں لیں پھر اس پانی اسٹیم لیں یا پھر اس پانی میں کوئی کپڑا بھگو کر اس کو اپنی پیشانی پر لگائیں ایسا کرنے سے سر کا درد با آسانی دور ہو جائے گا۔

• جسم کے درد کا علاج

اگر اپ کی کمر، گھٹنوں، گردن، کندھوں اور جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو رہا ہے تو ایک چمچ رتن جوت کے ساتھ ایک ٹکڑا لہسن سرسوں کے تیل میں ڈال کر پکائیں اور اسے ٹھنڈا ہونے پر متاثرہ حصے پر استعمال کریں اس سے درد دور ہر جائے گا اور آرام ملے گا۔

• سوجن کا خاتمہ کرے

اگر آپ کے ہاتھ پاؤں یا کمر میں سوجن ہو رہی ہو اور اس کی وجہ سے آپ کو چلنے پھرنے میں تکلیف ہو رہی ہے تو رتن جوت کو پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور پھر اس پانی سے متاثرہ حصے کو ٹکور کریں، متعدد بار یہ گرم پانی ہاتھ پاؤں یا کمر جہاں بھی سوجن ہو وہاں ڈالیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال، منٹوں میں سوجن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

• الرجی دور کرنے میں مفید

اگر آپ کے جسم پر کسی بھی قسم کی الرجی ہو رہی ہو تو رتن جوت کو ناریل کے تیل میں ملا کر اسے متاثرہ حصے پر لگائیں الرجی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور آپ کو آرام آئے گا۔

Ratan Jo Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ratan Jo Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ratan Jo Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15858 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

رتن جوت - جادوئی کمال رکھنے والی جڑی بوٹی رتن جوت ۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

رتن جوت - جادوئی کمال رکھنے والی جڑی بوٹی رتن جوت ۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رتن جوت - جادوئی کمال رکھنے والی جڑی بوٹی رتن جوت ۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔