Minal Khan Trolled For Her Advice
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان، جو بچپن سے ہی ناظرین کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہیں، اب ماں بھی بن چکی ہیں اور ازدواجی زندگی بھی خوبصورتی سے گزار رہی ہیں۔ ان دنوں وہ اداکاری سے وقفہ لے کر صرف خاندان پر توجہ دے رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں دونوں بہنیں اپنے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں مصروف تھیں، جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
منال خان نے ہر فنکشن پر ایسے اسٹائلش اور مہنگے ڈیزائنرز کے جوڑے پہنے کہ سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔ خاص طور پر ان کے بارات والے لباس کی فٹنگ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس نے فیشن کے شوقین لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
پاکستان میں ایک نیا فیشن چل پڑا ہے — بھائی یا کزن کی شادی پر کچھ لڑکیاں ایسا لباس پہن لیتی ہیں کہ لگتا ہے جیسے اُن کی اپنی شادی ہو۔ سونے پر سہاگہ، دلہن کی جھلک دھندلی پڑ جاتی ہے۔ اس رجحان پر منال خان نے بھی آواز بلند کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا، اپنی شادی کا جوڑا دوبارہ پہننے کی کوئی ضرورت نہیں! بھائی کی شادی ہے، آپ کی نہیں۔ موقع کے لحاظ سے اچھا، مگر مناسب لباس پہنیں۔
اگرچہ ان کی بات کو بہت سراہا گیا، مگر کچھ حاضر جواب مداحوں نے یاد دلایا کہ ولیمے پر تو منال اور اُن کی بہن ایمن دونوں نے ایسا لباس پہنا تھا جو دلہن کے لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔ آئیے کچھ کمنٹس پر نظر ڈالتے ہیں؛
٭ لگتا ہے ولیمے پر اپنی بات خود ہی بھول گئیں۔
٭ ولیمے میں تو شائن نہیں کرنے دیا دلہن کو۔
٭ دلہن کیا صرف بارات پر ہوتی ہے ولیمے میں نہیں؟
اس طرح کے ان گنت تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، جس میں منال خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Minal Khan Trolled For Her Advice and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Minal Khan Trolled For Her Advice to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.