دودھ، کیلا اور گھی تینوں ہی چیزیں غذائیت اور ضروری وٹامنز اور منرلزسے بھرپور ہوتی ہیں۔ ویسے تو ہماری خوراک میں کیلا گھی اور دودھ کسی نہ کسی شکل میں شامل ہوتا ہے لیکن ایک ساتھ ان چیزوں کو نہیں کھایا جاتا۔۔ آپ چاہیں تو دودھ، کیلا اور گھی ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔اس سے بے شمار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہے اور مکمل غذا ہے۔ اگر صبح کے وقت اس کو کھا لیں تو پورا دن چاق وچوبند گزرے گا۔ اس سے آپ کو تمام غذائی اجزاء مل جائیں گے۔ کیلے اور دودھ کا شیک تو ہر کوئی پیتا ہے لیکن اس کے ساتھ گھی ملا کر نہیں پیا ہوگا۔ دودھ میں گھی ڈال کر بھی اکثر لوگ طاقت کے لئے پیتے ہیں ، لیکن ہمارے اس مشورے پر آپ ان تینوں چیزوں کو شامل کر کے پئیں آپ کو لطف آجائے گا۔ لیکن کچھ افراد کو ان چیزوں سے الرجی ہوسکتی ہے اس لئے وہ اپنی صحت کی کنڈیشن دیکھ کراسے استعمال کریں۔
1۔ قبض سے نجات:
اگر آپ قبض کے مریض ہیں تو یہ آپ ہی کے لئے ہے یہ ان لوگوں کے لئے بہترین علاج ہے جو قبض کی تکلیف اٹھاتے ہیں۔ وہ لوگ کیلا اور گھی دودھ میں ملا کر کھا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کا نظامِ انہظام درست ہوجائے گا۔ جن لوگوں کا پیٹ صبح کے وقت صاف نہیں ہوتا ان کے لیے دودھ اور گھی کا مرکب بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ دودھ میں کیلا اور گھی ملا کر کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
2۔ وزن بڑھانے میں بہترین:
اگر آپ کو لوگ آپ کے دبلاپے کا طعنہ دیتے ہیں تو پھر یہ غذا آپ کے لئے ہے۔ یہ دبلے یا کمزور لوگ اگر یہ غذا استعمال کریں تو ان کی غذائیت کی کمی اس سے پوری ہوسکتی ہے۔ دودھ میں کیلا اور گھی ملا کر کھانے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کا وزن بہت کم ہے یا آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کو دودھ میں کیلا اور گھی ملا کر کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
3۔ قوت مدافعت بڑھائیں:
کیلے اور گھی کو دودھ میں ملا کر کھانے سے بھی جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ درحقیقت، دودھ، کیلا اور گھی سبھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ وہ تمام وٹامنز اور منرلز ان میں پائے جاتے ہیں، اس لیے وہ قوت مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں۔ جب قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے تو آپ جلدی بیمار نہیں ہوتے اور آپ کے جسم کو طاقت ملتی ہے۔
4۔ کمزوری سے بچاؤ کا نسخہ:
اگر آپ ہر وقت تھکاوٹ یا کمزوری محسوس کرتے ہیں توآپ کی اس کمزوری کو اس جادوئی غذا یعنی کیلا اور گھی ملا کر دودھ پینے سے دور کیا جاسکتا ہے۔ دودھ، کیلا اور گھی میں موجود غذائی اجزاء جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اس سے تھکاوٹ اور کمزوری دور ہو سکتی ہے۔ جو لوگ اکثر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں ان کے لیے یہ مرکب اکسیر ثابت ہو سکتا ہے۔
دودھ میں کیلا اور گھی کیسے کھائیں؟
دودھ میں کیلا اور گھی ملا کر کھانا زیادہ تر لوگوں کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس کو شیک کی طرح بنا کر پیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ ایک گلاس دودھ لیں۔ اس میں کیلے کو میش کریں اور اوپر گھی ڈالیں۔ اب آپ اسے پی سکتے ہیں۔ آپ اسے ناشتے میں کھا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو توانائی ملے گی اور آپ دن بھر خود کو ایکٹو محسوس کریں گے۔ آپ کو لگے گا کہ آج آپ نے پتہ نہیں کون سا طاقت کا خزانہ لیا ہے جس سے جسم طاقت محسوس کررہا ہے۔
دودھ میں کیلا اور گھی ملا کر کھاتے وقت احتیاطی تدابیر:
اگر آپ دودھ میں کیلا اور گھی ملا کر کھانا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
اس کے لیے آپ کا دودھ زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔
اگر آپ کو ہڈیوں کا مسئلہ ہے تو کیلے کو دودھ میں ملا کر کھانے سے گریز کریں۔
اگر آپ کا ہاضمہ کمزور ہے تب بھی کیلا دودھ میں ملا کر کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کا وزن بہت کم ہے تو کیلے کو دودھ میں ملا کر کھانے سے گریز کریں۔
دودھ میں کیلا اور گھی کھانے سے کچھ لوگوں کا نظام ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ کو بھی دودھ میں کیلا اور گھی کھانے
کے بعد کوئی مسئلہ ہو تو اسے کھانے سے گریز کریں۔ بہتر ہے کہ آپ اسے ڈاکٹر کے مشورے سے لیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Milk Banana Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Milk Banana Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.