گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی سورج کی جھلسا دینے والی شعاعوں سے اپنی نازک جلد محفوظ رکھنے کے لئے گھر میں ہی سن بلاک بنائیں

گرمیاں آچکی ہیں ،گھر سے نکلتے ہی سورج کی خطرناک شعاعوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں بغیر سن بلاک یا سن اسکرین کے گھر سے نکلنے کا مطلب ہے کہ اپنی جلد کو نقصان پہنچانا۔ لیکن ہمارے ہاں ابھی لوگوں کو اس بارے میں اتنی معلومات نہیں ہیں یا پھر اچھے سن بلاک یا سن اسکرین لینا ان کے لئے ممکن نہیں ہوتا ۔ سورج کی روشنی ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہے،یہ ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہت اہم ہے اس کی کمی سے ہماری ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ جن ممالک میں سورج کی روشنی کبھی کبھار نصیب ہوتی ہے وہاں لوگوں میں ڈپریشن کا مرض زیادہ ہو تا ہے۔ لیکن جب یہی روشنی بھری دوپہر میں ہم تک پہنچتی ہے تو یہ ہماری جلد کو نقصان پہنچاتی ہے اور اسے جھلسا دیتی ہے، جس سے جلد کے بہت سے دوسرے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو یہاں بہت آسان اور سستا سن بلاک گھر میں ہی بنانا سکھائیں گے ،جس میں ایس پی ایف بھی شامل ہے یعنی سن پروٹیکٹنگ فیکٹر اس میں شامل ہے۔ اس سن بلاک کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیے۔

ایلوویرا جیل (بازار والا) ایک چوتھائی کپ
ناریل یا بادام کا تیل ایک چوتھائی کپ
بیز ویکس یا شیا بٹر ایک ٹیبل اسپون
ایسنشئیل آئل 10 قطرے
زنک آکسائیڈ پاؤڈر 2 ٹیبل اسپون

سب سے پہلے ناریل یا بادام کے تیل میں بیز ویکس یا شیا بٹر مکس کر لیں ،یہ آسانی سے مکس نہیں ہوتا اس لئے اس کو ڈبل بوائلر میں رکھ کرپہلے نرم کر لیں پھرمکس کر لیں۔ اچھی طرح جب مکس ہوجائے تو اس میں ایلوویرا جیل مکس کریں جب کریم جیسا ٹیکسچر آجائے تواس میں ایسینشئیل آئل کے قطرے ڈال دیں۔اب اس میں زنک آکسائیڈ پاؤڈر ڈال کر اس کو پھینٹ لیں یہ بالکل کریم کی طرح پھولا پھولا ہو جائے گا ۔زنک آکسائیڈ سے ہمیں اس پی ایف 30 ملے گا جو سورج کی نقصان پہنچانے والی شعاعوں سے محفوظ رکھے گا۔ اب اس کریم کو کسی گلاس کنٹینر میں بھر کر رکھ لیں یہ کریم ایک مہینہ بغیر فریج کے رکھ سکتے ہیں ۔ فریج میں اس کو 3 مہینے رکھا جا سکتا ہے۔
ٹپ۔۔ کھانا پکاتے ہوئے بھی سن بلاک کا استعمال ضرور کریں کیونکہ جو خواتین وحضرات چولہے کے آگے زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کے چہرے پر جھائیاں پر جاتی ہیں اور چہرے کی جلد بھی خراب ہو جاتی ہے۔ اسلئے کھانا پکاتے وقت بھی سب بلاک کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔

Homemade Sun Block

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Sun Block and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Sun Block to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   9217 Views   |   17 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی سورج کی جھلسا دینے والی شعاعوں سے اپنی نازک جلد محفوظ رکھنے کے لئے گھر میں ہی سن بلاک بنائیں

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی سورج کی جھلسا دینے والی شعاعوں سے اپنی نازک جلد محفوظ رکھنے کے لئے گھر میں ہی سن بلاک بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی سورج کی جھلسا دینے والی شعاعوں سے اپنی نازک جلد محفوظ رکھنے کے لئے گھر میں ہی سن بلاک بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔