حجاب پہننا اور پردہ کرنا ہمارا حق ہے ۔۔۔ انڈیا میں مسلمان باحجاب لڑکی نے ایک ساتھ 16 گولڈ میڈل جیت کر نئی مثال قائم کر دی

مارچ 2022 میں سول انجینئرنگ میں گریجویشن کرنے والی بشریٰ متین نے لگاتار 16 گولڈ میڈل جیت کر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ بشریٰ کا تعلق کرناٹک کے رائچور ضلع انڈیا سے ہے، 10 مارچ 2022 کو اپنے حجاب میں اسٹیج پر گئی اور حکومتی اعلٰی عہدیداروں کے ہاتھوں میڈلز وصول کیے۔

وی ٹی یو (وشی شواریا ٹیکنیکل یونیورسٹی) کی 21 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی نے تمام ایوارڈ جیت کر یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ بشریٰ نے رائچور کے ایس ایل این انجینئرنگ کالج سے گریجویشن کیا ہے۔ بشرٰی نے مختلف کٹیگریز میں 16 گولڈ میڈل جیتے۔

بشرٰی کا کہنا تھا کہ اس کا تعلیمی ریکارڈ ہمیشہ سے ہی شاندار رہا ہے اور اسکول کالج یونیورسٹی میں بھی اس نے 93٪ مارکس کے ساتھ امتیازی نمبروں سے پاس کیا ۔ مطالعے کے لئے 4 سے 5 گھنٹے روزانہ پڑھتی ہیں اور کوئی ٹاپک غیر اہم سمجھ کر چھوڑتی نہیں ہیں۔ اسی لئے امتحان میں کبھی کچھ مشکل نہیں لگا۔ بشرٰ ی کے والد بھی سول انجینئیر ہیں، انہی کو دیکھ کر بشرٰی میں یہ شوق ہوا کہ اس میدان کا انتخاب کیا جائے۔ ان کے بھائی بھی انجینئیر ہیں اور بہن ابھی کمپیوٹر سائنس میں انجینئیرنگ کر رہی ہے۔

بشریٰ کا کہنا تھا کہ میں تمام طلباء سے کہنا چاہتی ہوں کہ اپنے آپ کو کوئی حد متعین نہ کریں تعلیم کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔ ان لڑکیوں کے لیے جنہیں بیچ میں چھوڑنا پڑا ہو، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور ڈگری مکمل کریں۔ ہر لڑکی کو گریجویٹ ہونا چاہیے تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار ہو سکے۔ میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ دوسروں کی رائے، ان کا رویہ اپنے آپ پر کسی بھی طرح سے اثر انداز نہ ہونے دیں، صرف اپنے مقصد پر مرکوز رہیں اور اسے حاصل کریں۔ استقامت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

بشریٰ کا کہنا تھا کہ میں نے گریجویشن تقریب کے لیے اپنا حجاب پہنا ہے۔ ہمارا ایک جمہوری سیکولر ملک ہے اور حجاب پہننا ہمارا بنیادی حق ہے جس کی ضمانت ہندوستان کے آئین نے دی ہے جہاں ہم سب کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی اجازت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا، ان شاء اللہ ۔

16 Gold Medals Jeetni Wali Larki

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 16 Gold Medals Jeetni Wali Larki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 16 Gold Medals Jeetni Wali Larki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   1949 Views   |   01 Sep 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

حجاب پہننا اور پردہ کرنا ہمارا حق ہے ۔۔۔ انڈیا میں مسلمان باحجاب لڑکی نے ایک ساتھ 16 گولڈ میڈل جیت کر نئی مثال قائم کر دی

حجاب پہننا اور پردہ کرنا ہمارا حق ہے ۔۔۔ انڈیا میں مسلمان باحجاب لڑکی نے ایک ساتھ 16 گولڈ میڈل جیت کر نئی مثال قائم کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حجاب پہننا اور پردہ کرنا ہمارا حق ہے ۔۔۔ انڈیا میں مسلمان باحجاب لڑکی نے ایک ساتھ 16 گولڈ میڈل جیت کر نئی مثال قائم کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔