شہزادے سے بادشاہ بن گئے لیکن عادتیں نہ بدلیں۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں شہزادہ چارلس کی جن کی عجیب و غریب عادتوں نے پوری دنیا کو ہی حیران کرڈالا ہے۔ چلیے جانتے ہیں وہ ایسا کیا کرتے ہیں جو عام آدمی کی سوچ سے بھی پرے ہے
البتہ اس آرٹیکل میں ہم بادشاہ چارلس کی کچھ ذاتی عادات کا ذکر کریں گے جو عجیب و غریب تو ہیں ہی لیکن اتنی انوکھی ہیں کہ سن کر ان پر یقی کرنا بھی مشکل ہے۔

جوتے کے تسمے استری
کپڑے ہمیشہ استری اور جوتے پالش کیے جاتے ہیں مگر بادشاہ چارلس کا معاملہ تھوڑا الگ ہے کیوں کہ انھیں اپنے جوتوں کے تسمے بھی استری کروانے ہوتے ہیں۔ بادشاہ کے پرانے باورچی پال کا کہنا ہے کہ ہر صبح ان کے جوتے کے تسمے استری کیے جاتے ہیں جو بالکل سیدھے ہوتے ہیں۔

ٹوائلٹ ساتھ لے کر جاتے ہیں
بادشاہ سلامت جب بھی ملک سے باہر سفر پر جاتے ہیں نہ صرف اپنا عالیشان بستر ساتھ لے کر جاتے ہیں بلکہ اپنا ٹوائلٹ حتیٰ کہ ٹوائلٹ پیپر بھی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

روز بہت سارے انڈے
دیگر بہت ساری چیزوں کی طرح نازک مزاج بادشاہ اپنے کھانے پینے کے لئے بھی کافی موڈی مانے جاتے ہیں۔ روز ناشتے پر ان کے لئے مختلف انداز میں انڈے پکائے جاتے ہیں جس میں سے وہ صرف وہی انڈا کھاتے ہیں جو انھیں دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔