سال میں ایک بار بھی سر درد ہو تو یہ خطرناک بیماری ہوسکتی ہے.. نئی تحقیق میں کیا علاج بتایا گیا؟

زیادہ تر لوگ سر کے درد کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کریدتے ہیں لیکن حالیہ تحقیق سے یہ حقیقت سامنے آئی یے کہ سر درد ہر گز بھی عام سی بیماری نہیں بلکہ کئی بڑی بیماریوں کی وجہ یا علامت ہوسکتی ہے.

تحقیق کیا کہتی ہے ؟

جنوبی کوریائی ماہرین نے ایک کروڑ افراد پر تحقیق کی جو نیچر میں شائع بھی کی گئی. اس تحقیق کے مطابق جن لوگوں میں سال میں صرف ایک بار مائگرین کا اٹیک ہوتا ہے وہ آنتوں اور معدے سمیت نظام ہاضمہ کی دیگر بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں. اتنا ہی نہیں بلکہ مائیگرین سے فالج، بیلز پالسی، مرگی، سلیپ پیرالائز، امراض قلب اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی ہوتا ہے.

اب نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مائگرین کے درد میں مبتلا افراد میں آنتوں، معدے، جگر اور پیٹ کی دیگر بیماریاں بڑھ سکتی ہیں۔

مائگرین کیا ہوتا ہے؟

مائگرین یعنی آدھے سر کا درد، اس کے علاوہ پورے سر یا پھر تھوڑی دیر کے وقفے سے ہونے والے سر درد درد جن کے ساتھ متلی، قے اور وقتی طور پر بینائی کا متاثر ہونا یا تیز دھوپ، تیز روشنی، تیز آواز، کسی خاص خوشبو یا بدبو وغیرہ سے الجھن ہو تو یہ نظام ہاضمہ اور آنتوں کی بیماری کی وجہ بن سکتی ہے. یہ بیماری جینیاتی بھی ہوتی ہے اور والدین سے اولاد میں منتقل ہوسکتی ہے. جن افراد کو یہ بیماری نہیں ہوتی ان میں باقی تکالیف بھی نہیں دیکھی گئیں.

علاج کے طریقے

سر درد یا درد شقیقہ کا علاج نہ صرف ان کے فوری اثرات کو کم کرنے کے لیے بلکہ صحت کے دءگر مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بھی اہم ہے۔ سر درد کو کم کرنے کے لئے بھرپور نیند، یوگا کرنا، پانی پینا اور متوازن غذا کھانا فائدہ مند ہے۔ اگر کچھ عوامل جیسے تیَ خوشبو یا موسیقی سر درد کو بڑھاتی ہیں تو ان سے دور رہیں. باقاعدگی سے ورزش کریں کیونکہ یہ تناؤ کو کم کرتی ہے.

Migraine Causes Stomach And Intestinal Diseases

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Migraine Causes Stomach And Intestinal Diseases and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Migraine Causes Stomach And Intestinal Diseases to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1261 Views   |   25 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سال میں ایک بار بھی سر درد ہو تو یہ خطرناک بیماری ہوسکتی ہے.. نئی تحقیق میں کیا علاج بتایا گیا؟

سال میں ایک بار بھی سر درد ہو تو یہ خطرناک بیماری ہوسکتی ہے.. نئی تحقیق میں کیا علاج بتایا گیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سال میں ایک بار بھی سر درد ہو تو یہ خطرناک بیماری ہوسکتی ہے.. نئی تحقیق میں کیا علاج بتایا گیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔