گوشت جلدی گلانے کے لیے ایک بار اِن طریقوں کو ضرور آزمالیں

How to Tenderize Meat for Cooking

اگر گوشت جلدی نہ گل رہاہوتو ہانڈی میں کچا پپیتا ، کچی انجیر ڈال دیں گوشت جلدی گل جائے گا ۔
سخت گوشت پکانے سے قبل اگر ایک دو گھنٹے پہلے اس میں چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر رکھ دیں تو بھی یہ جلدی پک جائے گا۔
گوشت اگر فریزر سے نکال کر پکانا ہو تو فوراً نکال کر مت پکائیں بلکہ پہلے دو تین گھنٹے پانی میں بھگو کر نرم کر لیں پھر پکائیں ورنہ گوشت سخت ہو جائے گا۔
کچے گوشت کو اگر زیادہ دن بغیر فریج کے محفوظ رکھنا ہو تو اسے سرکے سے بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں ۔
اگر گوشت بغیر فریج کے ایک دودن رکھنا ہو تو پہلے نمک ڈال کر گوشت کو اپنے ہی پانی میں پکالیں پھر دیگچی کو کسی ٹھنڈی جگہ یا ٹھنڈے پانی کے برتن میں رکھ لیں۔
اگر گوشت میں ہلکی سی بو آرہی ہو تو پانی ملے سرکے میں بھگودیں ۔ پندرہ منٹ بعد پانی نکال کر پکالیں بُو ختم ہوجائے گی ۔
اگر گوشت کے سلائسز بنانا مقصود ہوں توپہلے گوشت کے پارچے کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔ کیونکہ گرم گوشت کے پارچے ٹھیک نہیں بنتے ہیں ۔ اس لئے پہلے ٹھنڈا کرلیں ۔
جب آپ گوشت روسٹ کریں تو اس میں جو جوسز نکلیں اسے برتن میں ڈا ل کر برف ڈال دیں جب تمام چکنائی جم جائے تو اس جوس کو آپ کسی بھی کھانے میں کر سکتے ہیں ۔ یہ چاولوں وغیرہ میں ڈالنے کے کام آسکتا ہے ۔
اگر یخنی کی چکنائی ختم کرنا ہو تو یخنی بنا کر فریج میں رکھ دیں جب چکنائی جم جائے تو وہ چمچ سے نکال دیں اور بغیر چکنائی کے یخنی گرم کرکے پی لیں ۔ اس وزن نہیں بڑھے گا۔
اگر آپ گوشت کا روسٹ بنانا چاہتے ہیں تو گوشت پر تھوڑا سا سرکہ اور سلاد آئل ملا کر دو تین گھنٹوں یا پھر پوری رات کے لئے چھوڑ دیں ۔ صبح جب آپ اسے پکائیں گے تو یہ بے حد نرم اور خستہ بنے گا۔
گوشت کا روسٹ خستہ اور نرم بنانے کے لئے آپ زیتون اور نمک بھی مل سکتی ہیں ۔
اگر آپ شفاف یخنی بنانا چاہیں تو یخنی بنانے کے بعد اسے چھان لیں اور پھر ایک کپڑے میں برف کے چند ٹکڑے رکھ کر یخنی کے اوپر پھیریں ۔ ٹھنڈی برف پر یخنی کا گھی و چکنائی جم جائے گی اور یخنی بالکل صاف و شفاف ہوجائے گی ۔
اگر یخنی کا رنگ گدلا ہونے سے بچانا چاہیں تو اُبلتی یخنی میں ایک انڈے کی سفیدی اور اس کے چھلکے کا چورا ڈال دیں ۔ چند منٹ پکانے کے بعد یخنی چھان کر نکال لیں ۔ رنگ گدلا نہیں ہوگا۔
اگر مہینوں گوشت کو محفوظ کرنا ہوتو گوشت میں تھوڑا زیادہ نمک ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ۔ جب پانی خشک ہوجائے تو ایک مرتبان میں تیل لے کر اس میں گوشت کو ڈبو دیں ۔ جب گوشت ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان کا ڈھکن مضبوطی سے بند کردیں ۔ یہ گوشت مہینوں خراب نہیں ہوگا۔
اگر گوشت کا اچار ڈالنا ہو تو گوشت کو لے کر اس میں نمک اور اچار کے مصالحے ملا کر پکالیں پھر ایک جار میں تیل ڈال کر گوشت و مصالحہ اس میں ڈال
کر بند کردیں ۔ چند ہفتوں بعد اچار تیار ہوگالیکن احتیاط کریں کہ جب جار کا منہ ایک بار کھول لیں تو پھر زیاد دن اچار کو نہ رکھیں وگرنہ وہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔
اگر روسٹ گوشت کو خشک ہونے سے بچانا ہو تو اسے پانی میں بھگو کر نچوڑے ہوئے موٹے کھردرے کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں رکھ دیں ۔ یہ گوشت کئی دنوں تک خشک نہیں ہوگا۔
گوشت کو زیادہ عرصہ محفوظ رکھنا ہو تو دو کلو گوشت میں بیس گرام سرسوں کا تیل ، ہلدی ، نمک ، مرچ حسب ذائقہ لیں اور گوشت کی ہڈیاں الگ کردیں اور ٹکڑے کا ٹ لیں پھر ان میں سوراخ کرکے اچھی طرح مصالحے لگالیں ۔ اب ان ٹکڑوں کو رسی میں پرو کر دھو پ میں سکھالیں جب یہ سوکھ جائے تو ڈبوں میں محفوظ کرلیں۔

سخت گوشت جلدی گلانا ہوتو گوشت میں گڑ ڈال دیں ۔
ادرک یا سرکہ ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے ۔
اگر آپ گوشت کا عرق بوٹیوں میں رکھنا چاہتے ہوں تو سالن پکاتے وقت گوشت میں گرم پانی ڈالیں ۔
ٹھنڈ سے پانی سے عرق پانی میں آجاتا ہے ۔
روسٹ گوشت خستہ ونرم بنانے کے لئے پہلے اس پر آدھی پیالی سرکے میں ایک چمچ میٹھا سوڈا اور ایک درمیانہ چمچ چینی گھول کر ڈال دیں ۔ گوشت خستہ و نرم ہو جائے گا۔

Learn how to tenderize meat fast for cooking meal. KFoods.com tells some awesome tips for cooking meat fast as well as preserve meat for long use.

If meat is not getting tender fast, add raw papaya and raw figs in the pan and meat will be cooked fast. Also two hours before cooking hard meat, add two thick pieces of betel nuts or figs, even this will cause its fast cooking.

If meat is stored in freezer, do not cook it immediately after taking it out rather dip it in water for 2 to 3 hours; when it gets softer then cook otherwise it will become harder.

Below are some more meat preservation tips in Urdu by KFoods.com. Read and gain knowledge.

Tags: How to Preserve Meat Gosht Ko Naram Karne Ka Tarika Gosht Mehfooz Karne Ka Tarika Meat Preservation Tips Gosht Galane Ka Tarika in Urdu

Gosht Ko Galaney Or Mehfooz Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gosht Ko Galaney Or Mehfooz Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Ko Galaney Or Mehfooz Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Tips and Totkay  |   4 Comments   |   75869 Views   |   02 Jul 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

Bahtren mashora maherbani

  • Aijaz ali shah , hyd town pase 2 house no B5 Qasimabd Hyderabad Pakistn

nice tips. thanks for sharing.

  • Ahmed,

nice tips

  • ,

boht achi or useful tips. kam ki hain mere. thank you for sharing so useful information on your website.

  • Rozina,

گوشت جلدی گلانے کے لیے ایک بار اِن طریقوں کو ضرور آزمالیں

گوشت جلدی گلانے کے لیے ایک بار اِن طریقوں کو ضرور آزمالیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت جلدی گلانے کے لیے ایک بار اِن طریقوں کو ضرور آزمالیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔