کیا آپ بھی لہسن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ٹہریے

لہسن ہر کھانے میں استعمال ہونے والا ایک عام جز ہے جس کی افادیت کسی جادو سے کم نہیں ہے۔ اس کو آج سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔ لہسن کا روزمرہ استعمال آپ کی صحت کے لئیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ درج ذیل لہسن کے وہ فوائد ہیں جن کو سائنسی تحقیق نے بھی ثابت کردئے ہیں۔۔۔۔۔

ادویاتی خوبیاں:
ماہرین کے مطابق لہسن میں پائے جانے والے سلفر ، ڈئیلائل ڈی سلفائیڈ اور، Allicin ،اینٹی آکسائیڈینٹ ،اینٹی اینفلامیٹری ، وٹامنز، میگنیشیم ، کیلشئیم مختلف قسم کی بیماریوں کے لئے ایک اہم ادویاتی خصوصیت رکھتے ہیں۔

وائرل بیماریاں
لہسن وائرل بیماریوں نزلہ ، زکام، بخار وغیرہ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور بغیر کسی نقصان کے آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

بلڈ پریشر
سائنس اس بات پر متفق نظر آتی ہے کہ لہسن کا سپلیمنٹ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔

کولیسٹرول میں کمی
لہسن کا سپلییمنٹ ایل ڈی ایل بُرے کولیسٹرول کو 10 سے 15 فیصد کم کر سکتا ہے اور اچھے کولیسٹرول پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

ذہنی بیماریاں
اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈینٹ کی خوبیاں یاداشت کی کمزوری اور ذہنی امراض کو پیدا ہونے سے روکنے میں معاون ہیں۔

جگر میں مفید
تحقیق کے مطابق لہسن کا استعمال جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری
ہیموپیتھک ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اب جدید ماہرین بھی بتاتے ہیں کہ لہسن خواتین میں ایسٹروجن کا لیول بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے اس سے اُن کی ہڈیوں کی کمزوری دُور ہو سکتی ہے۔

چند مفید لہسن کے نسخے:
پرانے طریقوں کے مطابق نئی تحقیق سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ لہسن کا استعمال کس طرح بیماریوں میں مدد کرتا ہے ، جانیے اس کے چند مفید نسخے:؎

نزلہ، زکام وغیرہ کے لیے
آدھا چائے کا چمچ لہسن پیسٹ اور شہد کھانے سے آپ کو نزلہ ، زکام سے راحت مل سکتی ہے ۔

زخموں کے لیے
جدید معالج بتاتے ہیں کہ لہسن کا رس زخم پر لگانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔

پیٹ کے جملہ امراض کے لیے
لہسن کا رس ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے پیٹ کی بیماریوں سے نجات ہوسکتی ہے۔

جوڑوں کے درد کے لیے
لہسن کا پیسٹ جوڑوں میں لگا کر مساج کریں اور بیس منٹ بعد دھو دیں ۔ اس سے بھی آپ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

بچوں کی کھانسی کے لیے
لہسن کے پیسٹ کو رات سونے سے قبل بچوں کے پاؤں کے نیچے اچھی طرح مل کر پاؤں پر پلاسٹک کا کوئی لفافہ یا تھیلی چڑھا دیں اس سے ان کی کھانسی میں کچھ فائدہ ضرور ہوجائے گا۔

Garlic Lehson Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garlic Lehson Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garlic Lehson Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   47118 Views   |   02 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

کیا آپ بھی لہسن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ٹہریے

کیا آپ بھی لہسن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ٹہریے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی لہسن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ٹہریے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔