شادی سے پہلے برا انسان تھا۔۔ معاذ صفدر کا پہلے غلط عادتوں میں مبتلا ہونے کا اعتراف ! جلدی شادی کی وجہ بھی بتا دی

Maaz Safder on How Marriage Transformed Him

"میں پہلے اچھا انسان نہیں تھا، میرے دوست بھی اس بات کے گواہ ہیں۔ لیکن شادی نے مجھے بدل دیا!" – یہ الفاظ ہیں پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے، جنہوں نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے اور مثبت موڑ کا ذکر کیا۔

ڈیجیٹل دنیا کے مشہور انفلوئنسر اور بزنس مین، معاذ صفدر وہ نام ہیں جو ٹک ٹاک سے یوٹیوب پر چھا گئے۔ آج ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز اور یوٹیوب پر تقریباً 4.48 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ ان کے ڈیلی وی لاگز میں مداحوں کو زندگی کے منفرد تجربات اور روزمرہ کی جھلکیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

معاذ صفدر نے اپنی کم عمری میں شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ اس پر انہوں نے صاف گوئی سے کہا،

"میں نے جلدی شادی اس لیے کی تاکہ اپنی غلطیوں کو پیچھے چھوڑ سکوں۔ شادی کے بعد انسان اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے سمجھتا ہے اور اس سے زندگی میں نکھار آتا ہے۔ پہلے کئی غلط عادتوں میں مبتلا تھا“

"شادی صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ ایک دوسرے کو خوش رکھنے کا وعدہ ہے!" معاذ صفدر نے واضح کیا کہ "محض شادی کرنا کافی نہیں، بلکہ اپنے شریکِ حیات کو خوش اور مطمئن رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔"

انہوں نے کم عمری میں مالی طور پر مضبوط ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا،

"آپ کو اپنے جیون ساتھی کو بہتر زندگی دینے کے لیے خود کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا، تاکہ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں!"

معاذ صفدر کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ "یہی سوچ ہونی چاہیے! شادی کو ذمہ داری سمجھنا اور خود کو بہتر بنانا ہی کامیاب زندگی کا راز ہے!"

یہ انکشاف نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک مثالی پیغام بھی ہے کہ زندگی میں بہتری اور توازن کے لیے ذمہ داری قبول کرنا ضروری ہے!

Maaz Safder On How Marriage Transformed Him

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maaz Safder On How Marriage Transformed Him and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maaz Safder On How Marriage Transformed Him to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2708 Views   |   27 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 31 March 2025)

شادی سے پہلے برا انسان تھا۔۔ معاذ صفدر کا پہلے غلط عادتوں میں مبتلا ہونے کا اعتراف ! جلدی شادی کی وجہ بھی بتا دی

شادی سے پہلے برا انسان تھا۔۔ معاذ صفدر کا پہلے غلط عادتوں میں مبتلا ہونے کا اعتراف ! جلدی شادی کی وجہ بھی بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی سے پہلے برا انسان تھا۔۔ معاذ صفدر کا پہلے غلط عادتوں میں مبتلا ہونے کا اعتراف ! جلدی شادی کی وجہ بھی بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔