کہیں آپ بھی ڈپریشن کے مریض تو نہیں بن رہے،اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں تو فوری طور پر اپنا علاج کروائیے۔۔۔

موجودہ دورمیں ڈپریشن ایک عام مرض بن چکا ہے جس کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہر 3 میں سے ایک شخص ڈپریشن کا شکار ہے۔ ویسے تو ڈپریشن کی چند مخصوص علامات ہوتی ہیں جو اکثر افراد پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں یا پھر اس بات کو سمجھنا نہیں چاہتے کہ ہم کسی بیماری کا شکار ہیں،جس کی وجہ سے وہ زیادہ سنگین نوعیت کے عوارض کا شکار ہوجاتے ہیں۔
مگرڈپریشن کی کچھ ایسی علامات بھی ہوتی ہیں جن کے عام ہونے کے باوجود لوگ انہیں نظرانداز کردیتے ہیں، ان علامات کو جاننا یقیناً آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

شاپنگ کا جنون۔۔

اگر چیزوں کی خریداری آپ کے کنٹرول میں نہ رہے اور آپ ضرورت سے زیادہ خرچہ کرنے لگیں تو یہ جان لیں کہ آپ ڈپریشن کے مرض کی طرف جا رہے ہیں۔ اکثر لوگ اپنی فرسٹریشن زیادہ شاپنگ کر کے نکالتے ہیں۔

زیادہ بھولنے کی عادت ۔۔

بھولنے کی ایک وجہ ڈپریشن بھی ہوسکتا ہے، تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ڈپریشن یا تناؤ کا تسلسل، جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔ ایسا ہونے سے دماغ کا وہ حصہ سکڑتا یا کمزور ہوجاتا ہے جو یادداشت اور سیکھنے سے منسلک ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ کا بےدریغ استعمال۔۔

انٹرنیٹ کا بہت زیادہ استعمال بھی ڈپریشن کی علامت ہوسکتی ہے، تحقیقی رپورٹس کے مطابق بہت زیادہ ڈپریشن اور انٹرنیٹ کے بہت زیادہ استعمال کے درمیان تعلق موجود ہے۔

کمرکا مستقل درد۔۔

تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ ڈپریشن سے کمر کےنچلے حصے میں دائمی درد کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ایک تحقیق سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ دائمی کمر درد کے شکار 42 فیصد افراد کو اس تکلیف کے آغازسے قبل ڈپریشن کا سامنا تھا۔

جذباتی اتار چڑھاؤ۔۔۔

ڈپریشن کے شکار افراد اکثر بہت کم جذبات کا مظاہرہ کرتے ہیں، مگر جب کرتے ہیں توانتہا پر جاکر کرتے ہیں، وہ اچانک چڑچڑے یا مشتعل ہوجاتے ہیں، ان کی جانب سے اداسی، ناامیدی، فکر یا ڈر جیسے جذبات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

اپنی فکر چھوڑدینا۔۔۔

ایسے افراد جو اپنے بارے میں لاپرواہ ہوجاتے ہیں یا اپنی فکر کرنا چھوڑ دیتے ہیں، یہ بھی ڈپریشن اور خود اعتمادی کی کمی کی نشانی ہوسکتی ہے۔ ایسے افراد میں مختلف نشانیاں جیسے دانتوں کو برش نہ کرنا، امتحانات کو چھوڑ دینا یا کسی بیماری کا علاج نہ کروانا شامل ہیں ۔
ڈپریشن کےعلاج کے بعد ان کی صورتحال بہتر ہوجاتی ہے۔

Depression Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Depression Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Depression Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3631 Views   |   21 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

کہیں آپ بھی ڈپریشن کے مریض تو نہیں بن رہے،اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں تو فوری طور پر اپنا علاج کروائیے۔۔۔

کہیں آپ بھی ڈپریشن کے مریض تو نہیں بن رہے،اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں تو فوری طور پر اپنا علاج کروائیے۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ بھی ڈپریشن کے مریض تو نہیں بن رہے،اگر آپ میں یہ علامات موجود ہیں تو فوری طور پر اپنا علاج کروائیے۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔