پی سی اوز اور خواتین کے اس جیسے کئی اور مسائل کنٹرول ۔۔ میتھی دانہ ایک ایسی جڑی بوٹی جو چینی لوگ ہزاروں سال سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔۔۔ جانیں اسکے بے شمار فوائد

میتھی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو ہزاروں سال سے چین میں متبادل ادویات میں استعمال ہوتی آرہی ہے۔ اس میں صحت کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں۔ اور اب یہ برصغیر کے پکوانوں میں ایک عام جزو ہے۔ اسکے علاوہ یہ مختلف ٹوٹکوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

میتھی دانے کے فائدے:

ماہرین کے مطابق میتھی دانہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے اور ٹیسٹوسٹیرون کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ میتھی دانہ عورتوں کے بہت سے مسائل میں فائدے مند ہے جیسے کہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے، خشکی دور کرتا ہے، دودھ پلانے والی عورتوں میں دودھ کی پیداوار بڑھاتا ہے، ماہواری کے درد کو کم کرتا ہے، جنسی خواہش کو بہتر بناتا ہے اور خاص طور پر پی سی اوز کے مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔

پی سی اوز (پولی سیسٹک اووریزسینڈروم):

اکثر خواتین کو پی سی اوز (پولی سیسٹک اووریزسینڈروم) کے بارے پی میں نہیں پتا ہوتا دراصل اس کا مطلب ہارمونز میں خرابی ہے۔ یہ ذیادہ ترجوان لڑکیوں میں پائی جاتی ہیں۔ لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں ہے کیونکہ آج ہم انھی خواتین کے لئے لائے ہیں اس کا آسان حل جس سے وہ گھر بیٹھے اس سے بچ سکتی ہیں۔

میتھی دانے سے علاج:

۔ میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
۔ کلونجی ایک کھانے کا چمچ
۔ اجوائن ایک کھانے کا چمچ
۔ اسپغول ایک کھانے کا چمچ

ٹپ :

اب ان چاروں اجزاؤں کو اچھی طرح پیس کے باریک پاؤڈر بنالیں۔ اب روز ایک کھانے کا چمچ صبح اور ایک رات کو سادے پانی کے ساتھ کھالیں اس عمل کو تب تک جاری رکھیں جب تک مسئلہ مکمل طور پر حل نہ ہوجائے۔

پی سی اوز میں وزن کا بڑھنا:

جسم میں ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے اکثر لڑکیوں کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ اسکا آسان حل یہ ہے کہ میتھی دانہ اور جامن کے بیج کو پیس کراس کا قہوہ بنا کر پی لیا جائے تو اس سے غیر معمولی وزن نہیں بڑھے گا۔

Methi Dana Se Pcos Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Dana Se Pcos Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Dana Se Pcos Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3210 Views   |   29 Jul 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

پی سی اوز اور خواتین کے اس جیسے کئی اور مسائل کنٹرول ۔۔ میتھی دانہ ایک ایسی جڑی بوٹی جو چینی لوگ ہزاروں سال سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔۔۔ جانیں اسکے بے شمار فوائد

پی سی اوز اور خواتین کے اس جیسے کئی اور مسائل کنٹرول ۔۔ میتھی دانہ ایک ایسی جڑی بوٹی جو چینی لوگ ہزاروں سال سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔۔۔ جانیں اسکے بے شمار فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پی سی اوز اور خواتین کے اس جیسے کئی اور مسائل کنٹرول ۔۔ میتھی دانہ ایک ایسی جڑی بوٹی جو چینی لوگ ہزاروں سال سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔۔۔ جانیں اسکے بے شمار فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔