اللّٰہ گواہ ہے میں ایک بہترین بیوی ہوتی۔۔ خوشبو اور ارباز خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ مضبوط نظر آنے والی اداکارہ بھی رو گئیں

Khushboo Khan Confirms Divorce With Arbaaz Khan

اداکارہ خوشبو خان نے برسوں بعد آخرکار اپنی زندگی کے اُس باب پر سے پردہ اُٹھا دیا جس کے بارے میں مداح صرف قیاس آرائیاں ہی کرتے رہے۔ معروف فلم، اسٹیج اور ٹی وی آرٹسٹ نے ایک دل ہلا دینے والے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا دل آج بھی ایک ایسے زخم کے ساتھ دھڑک رہا ہے جو کبھی بھر نہیں سکا۔

خوشبو نے یوٹیوب چینل ڈرامے بازیاں پر ڈاکٹر اجمل ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،

"ارباز میری دنیا کا سہارا تھا۔ آج جب دل بھر آتا ہے تو بس آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں۔ کسی سے گلہ نہیں، مگر جب سب سے زیادہ اُس کی ضرورت تھی، وہ میرا ساتھ چھوڑ کر بنا کچھ کہے چلا گیا۔ نہ کوئی لڑائی تھی، نہ کوئی شکوہ، بس ایک دن گیا اور پلٹ کر کبھی نہ آیا۔ پانچ سال ہو چکے ہیں اور اب بھی اس کی یادیں دل کے ہر کونے میں گونجتی ہیں۔"

انہوں نے اپنے ازدواجی رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا،

"اللہ گواہ ہے، میں نے بیوی اور ماں کے ہر فرض کو ایمانداری سے نبھایا۔ اگر میرا گھر قائم رہتا تو آج لوگ دیکھتے کہ میں ایک مکمل گھریلو بیوی کیسی ہوتی۔ میں نے ہمیشہ دل سے گھر کو سنبھالا اور بچوں کو اپنی پہلی ترجیح بنایا۔"

یاد رہے کہ خوشبو خان اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ برسوں تک ان کی علیحدگی کے چرچے میڈیا میں رہتے رہے لیکن دونوں نے کبھی کھل کر اس پر بات نہیں کی۔ اب خوشبو نے پہلی بار سب کے سامنے اس تلخ سچائی کا اعتراف کیا کہ وہ کئی برسوں سے شدید تنہائی اور درد کا سامنا کر رہی ہیں۔

مداحوں کے لیے یہ انکشاف کسی دھچکے سے کم نہیں، کیونکہ اسٹیج ڈانس اور فلموں میں دلیر کردار نبھانے والی یہ اداکارہ اپنی نجی زندگی میں اتنے دکھ سہہ رہی تھیں—یہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

Khushboo Khan Confirms Divorce With Arbaaz Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khushboo Khan Confirms Divorce With Arbaaz Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushboo Khan Confirms Divorce With Arbaaz Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1004 Views   |   16 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2025)

اللّٰہ گواہ ہے میں ایک بہترین بیوی ہوتی۔۔ خوشبو اور ارباز خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ مضبوط نظر آنے والی اداکارہ بھی رو گئیں

اللّٰہ گواہ ہے میں ایک بہترین بیوی ہوتی۔۔ خوشبو اور ارباز خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ مضبوط نظر آنے والی اداکارہ بھی رو گئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللّٰہ گواہ ہے میں ایک بہترین بیوی ہوتی۔۔ خوشبو اور ارباز خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ مضبوط نظر آنے والی اداکارہ بھی رو گئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts