کچن میں کھانا پکنے کی وجہ سے یہ سارا دن تپتا رہتا ہے؟ 500 روپے میں شدید گرمی میں کچن کو ٹھنڈا کرنے کا یہ طریقہ آزمائیں

گرمی میں جہاں سارا گھر تپش کی وجہ سے گرم رہتا ہے، دیواروں کو ہاتھ لگاؤ تو وہ بھی تپ رہی ہوتی ہیں وہیں کچن کا تو سب سے زیادہ برا حال ہوتا ہے کیونکہ کچن میں تو سارا دن ہی کھانا بنتا رہتا ہے۔ دوپہر کے اوقات میں تو روٹی بنانے کے بعد کچن سے آدھا گھنٹہ تک گرمی اور تپش نہیں نکلتی یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی آگ کا گولہ ہو۔

اب کچن میں تو اے سی نہیں لگا سکتے ہیں ایگزاسٹ فین لگانے سے بھی اکثر گرم ہوا ہی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اب مارکیٹ میں ایک اتنی اچھی کولنگ ٹیکنالوجی موجود ہے جو صرف 300 سے 500 روپے میں کچن کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتی ہے جس کی وارنٹی بھی 2 سے 5 سال تک کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔

سن کو آپ کو حیرانی ہوگی کہ یہ کون سی ٹیکنالوجی ہے جو گرمی میں کچن کو اتنے سستے پیسوں میں اتنے سالوں تک ٹھنڈا رکھ سکتی ہے؟

دراصل پلاسٹو سیمنٹ نامی کولنگ ایجنٹ بازار میں بآسانی دستیاب ہے جس کو اپنے کچن یا گھروں کی چھتوں پر بالکل سی طرح لگایا جاتا ہے جیسے چھت پر سیمنٹ کی تہہ لگائی جاتی ہے بالکل ایسے ہی اس کی تہہ بھی لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد ایک کپڑے سے اس کو چسپاں کیا جاتا ہے۔ پھر ایک پلاسٹک شیٹ نما کوور لگایا جاتا ہے جس سے پلاسٹو سیمنٹ کی ٹھنڈک کوور کے اندر رہتی ہے اور خشک ہونے پر یہ ٹھنڈ سارے کچن یا گھر کو ملتی رہتی ہے۔

اس کے فی مربع فٹ کی قیمت 50 روپے ہے اور پورے کچن پر تقریباً 300 سے 500 روپے کا خرچہ آئے گا۔ اگر آپ پورے گھر پر لگوانا چاہیں تو اس کی کم سے کم قیمت 6 سے 8 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس میں بھی کئی قسم کی کوالٹیاں موجود ہیں جو وارنٹی کے حساب سے بکتی ہیں۔

Kitchen Thanda Rakhne Ke Tarikay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kitchen Thanda Rakhne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Thanda Rakhne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   2504 Views   |   31 Aug 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 March 2024)

کچن میں کھانا پکنے کی وجہ سے یہ سارا دن تپتا رہتا ہے؟ 500 روپے میں شدید گرمی میں کچن کو ٹھنڈا کرنے کا یہ طریقہ آزمائیں

کچن میں کھانا پکنے کی وجہ سے یہ سارا دن تپتا رہتا ہے؟ 500 روپے میں شدید گرمی میں کچن کو ٹھنڈا کرنے کا یہ طریقہ آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن میں کھانا پکنے کی وجہ سے یہ سارا دن تپتا رہتا ہے؟ 500 روپے میں شدید گرمی میں کچن کو ٹھنڈا کرنے کا یہ طریقہ آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔