سر، آنکھ، کان پر آگ سے ہاتھ سینک کر لگاتا رہا ۔۔ معصوم بچے کی سخت سردی میں بکری کے بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل

دسمبر جسے ہم سب انسان ٹھنڈ کا مہینہ مانتے ہیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہی اس وقت ٹھنڈ عروج پر ہے جبکہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں کا تو یہ حال ہے کہ وہاں پانی کے نل جم گئے ہیں، آنے جانے کے راستوں پر کئی کئی فٹ برف جمی ہے۔

پھر ایسے میں ایک ایسی ہی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کے دلوں کو پگھلا کر رکھ دیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ ایک معصوم بچے نے گود میں بکری کا بچہ بٹھایا ہوا ہے اور سامنے بجھی ہوئی آگ سے ہاتھ گرم کر کر کر اس کے جسم پر لگا رہا ہے تاکہ اسے بھی ٹھنڈ نہ لگے۔

بچے کے حلیے اور اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بچہ کسی پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور یہ ویڈیو بھی وہاں کی ہی ہے مگر اس چھوٹے سے بچے نے ہم بڑوں کو زندگی کا ایک بہت بڑا مقصد سمجھا دیا ہے اور وہ ہے کسی کی مدد کرنا جو آج کے انسان بھول گئے ہیں۔

اور تواور اگر ہم اپنے ملک پاکستان کی بات کریں تو یہاں کتنے لوگ ایسےغریب موجود ہیں جنہیں اس سرد موسم میں گرم کپڑے اور گرم کمبل تک میسر نہیں اور ہم کمروں میں سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں تو کیا ہمارا فرض نہیں بنتا کہ ایسے لوگوں کی مدد کریں تاکہ ہم سے اللہ پاک خوش ہو اور ملک پاکستان ایک خوشحال اور امن کا گہوارہ بنے۔

Sakht Sardi Mein Bakri Ke Bachy Ko Bachane Ki Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sakht Sardi Mein Bakri Ke Bachy Ko Bachane Ki Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sakht Sardi Mein Bakri Ke Bachy Ko Bachane Ki Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2461 Views   |   13 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

سر، آنکھ، کان پر آگ سے ہاتھ سینک کر لگاتا رہا ۔۔ معصوم بچے کی سخت سردی میں بکری کے بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل

سر، آنکھ، کان پر آگ سے ہاتھ سینک کر لگاتا رہا ۔۔ معصوم بچے کی سخت سردی میں بکری کے بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر، آنکھ، کان پر آگ سے ہاتھ سینک کر لگاتا رہا ۔۔ معصوم بچے کی سخت سردی میں بکری کے بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔