خشک جلد کو نرم و ملائم بنائیں بس پپیتے کے مختلف ماسک لگائیں ۔۔ جو دے آپ کو چمکدار اور خوبصورت جلد بس ایک ہی استعمال میں

پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو صحت جے کے ساتھ ساتھ جلد کے لئے بھی بےحد مفید ہے، یہ صحت بخش اور غذائیت سے لیس پھل وٹامنز اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہے جو جسم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ پپیتا ہاضمے میں مدد کرتا ہے، لیکن حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس سے جلد کی صحت کو فروغ دینے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم پپیتے کے مختلف فیس پیک کے بارے میں بات کریں گے جنہیں آپ گھر پر آزما سکتے ہیں اور اپنی جلد کو چمکدار ترو تازہ اور نکھرا ہوا بنا سکتے ہیں۔

پپیتے کے مختلف فیس پیک

خشک جلد کے لیے پپیتا اور شہد کا فیس ماسک

شہد میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ آپ کی جلد کو نرم و ملائم اور ہموار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے، دودھ میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے، اور پپیتا آپ کی جلد سے مردہ خلیات کو دور کرتا ہے رنگت کو نکھارتا ہے۔
خشک جلد کو نرم و ملائم کرنے کے لئے ایک سے دو پھانک پپیتا لیں اسے پیس کر پیسٹ بنا لیں، اب اس میں 2 کھانے کے چمچ دودھ اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر چہرے گردن اور ہاتھوں پر لگا لیں، ہفتے میں 2 مرتبہ یہ پیک ضرور استعمال کریں حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔

ایکنی سے نجات کے لئے پپیتے کا ماسک

پپیتے میں موجود انزائمز اور لیموں کے رس میں موجود وٹامن سی جلد کو صاف کرتے ہیں اور جلد کو گہرائی سے صاف کر کے اوپن پورز کو بند کرتے ہیں، لیموں میں موجود وٹامن سی سورج کی شعاعوں سے پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے ساتھ ہی لیموں کے رس اور شہد جلد سے نقصان دہ بیکٹیریا کو مارنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور دانوں کو ختم کرتے ہیں۔
ایک سے دو پھانک پپیتا لیں اور اسے پیس لیں، اب اس میں ایک چمچ شہد، ایک چمچ لیموں کا رس، اور ایک چمچ صندل کا پاؤڈر شامل کریں اور پیسٹ بنا لیں، اسے چہرے گردن اور ہاتھوں پر لگائیں، دانے داغ دھبے اور ہر قسم کی ایکنی دور ہو جائے گی۔

اسکن ٹائٹ اور پورز بند کرنے کے لئے پپیتے کا ماسک

جلد کے اوپن پورز کو بند کرنے کے لئے پپیتا اور انڈے کی سفیدی بہت بہترین ہے، یہ لگانے کے بعد جلد ٹائٹ چمکدار اور جوان ہو جائے گی جھائیاں دور ہو جائیں گی، اس طرح یہ جلد کو ٹون کرنے اور سوراخوں کو بند کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے لئے ایک عدد انڈے کی سفیدی میں ایک سے دو پھانک پپیتا ڈالیں اور بلینڈ کر لیں اب اس ماسک کو چہرے گردن اور ہاتھوں پر لگائیں، جلد چمکدار اسکن ٹائٹ اور اوپن پورز بند ہو جائیں گے ساتھ ہی جھریوں سے بھی نجات ملے گی۔

Khushk Jild Ke Liye Papaya Face Pack

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khushk Jild Ke Liye Papaya Face Pack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Jild Ke Liye Papaya Face Pack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3039 Views   |   20 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خشک جلد کو نرم و ملائم بنائیں بس پپیتے کے مختلف ماسک لگائیں ۔۔ جو دے آپ کو چمکدار اور خوبصورت جلد بس ایک ہی استعمال میں

خشک جلد کو نرم و ملائم بنائیں بس پپیتے کے مختلف ماسک لگائیں ۔۔ جو دے آپ کو چمکدار اور خوبصورت جلد بس ایک ہی استعمال میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک جلد کو نرم و ملائم بنائیں بس پپیتے کے مختلف ماسک لگائیں ۔۔ جو دے آپ کو چمکدار اور خوبصورت جلد بس ایک ہی استعمال میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔