بریف کیس چوری ہوا اور پھر۔۔ ایئرپورٹ پر 18 سال تک پھنسے رہنے والے مسافر کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ائیرپورٹ پر ہی پھنس گیا؟

عام طور پر فلموں اورڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ کوئی مجبور شخص کسی ویرانے یا خوفناک غار میں پھنس گیا ہوا اور اس کے وہاں سے نکلنے کی کوئی امید نہ باقی رہتی ہو۔ اسی طرز کا ایک انوکھا واقعہ حقیقت میں بھی پیش آچکا ہے۔

ایسے ہی مہران کریمی نصیری نامی ایک شخص کا واقعہ بہت مشہور ہے جس کا تعلق ایران سےتھا جو کہ سنہ 1988 سے 2006 تک فرانس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون میں پھنس گیا تھا۔ مہران ایک سرخ پلاسٹک بینچ پر بیٹھا رہتا تھا۔ مہران کریمی کو انقلاب ایران کے دوران ملک بدر کردیا گیا تھا۔

ایسا اس وقت ہوا جب سنہ 1988 کو سفر کے دوران ان کے سفری کاغذات گم ہوگئے کیونکہ بریف کیس مبینہ طور پر چوری ہوچکا تھا۔ اس وقت وہ لندن جانے والی پرواز میں سوار ہوگئے ہوئے مگر برٹش امیگریشن حکام کو پاسپورٹ نہ دینے پر انہیں واپس فرانس بھیجا گیا اور گرفتار کر لیا گیا، مگر پھر رہا کرکے ایئرپورٹ میں داخلہ قانونی قرار دے دیا گیا۔

چونکہ وہ کسی ملک واپس نہیں جاسکتے تھے تو ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون میں رہنا شروع کردیا اور 18 سال تک وہاں مقیم رہے اور جولائی 2006 میں بیمار ہونے پر وہاں سے باہر نکلے. بعد میں ہوٹل کے قریب رہے جبکہ 2007 میں ایک مرکز منتقل کیا گیا اور 2008 سے پیرس کے ایک شیلٹر میں مقیم ہے۔

ائیرپورٹ میں اتنے برسوں تک قیام کے دوران انہیں سر الفریڈ کا نک نیم بھی دیا گیا اور ذہنی طور پر اتنے کمزور ہوگئے کہ حقیقی دنیا سے رابطے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے. 1999 میں انہیں پناہ گزی کے کاغذات دیئے جارہے تھے مگر اننہوں نے دستخط سے انکار کردیئے کیونکہ وہ دستاویزات میں اپنا نام سر الفریڈ لکھوانا چاہتے تھے۔

طویل عرصے وہاں گزارنے کے دوران انہوں نے کبھی کھلا آسمان نہیں دیکھا اور تازہ ہوا میں سانس نہیں لی ۔ اسی حیران کن واقعے سے متاثر ہوکر لیجنڈ ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ کی فلم دی ٹرمینل کو تیار کیا گیا۔ اس فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا اور یہ انتہائی دلچسپ فلم ہے جو برسوں تک ایئرپورٹ میں پھنسے رہنے والے ایسے شخص کی کہانی بیان کرتی ہے جو تمام تر رکاوٹوں پر قابو پاکر فتح پانے میں کامیاب ہوئے۔

18 Sal Airport Per Phansa Raha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 18 Sal Airport Per Phansa Raha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 18 Sal Airport Per Phansa Raha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2291 Views   |   10 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بریف کیس چوری ہوا اور پھر۔۔ ایئرپورٹ پر 18 سال تک پھنسے رہنے والے مسافر کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ائیرپورٹ پر ہی پھنس گیا؟

بریف کیس چوری ہوا اور پھر۔۔ ایئرپورٹ پر 18 سال تک پھنسے رہنے والے مسافر کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ائیرپورٹ پر ہی پھنس گیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بریف کیس چوری ہوا اور پھر۔۔ ایئرپورٹ پر 18 سال تک پھنسے رہنے والے مسافر کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ائیرپورٹ پر ہی پھنس گیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔