میری اصل میں 4 بیٹیاں ہیں جن پر مجھے فخر ہے ۔۔اداکار محمد احمد کی بیٹیاں کیا کرتی ہیں؟ جانئیے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کےسینئر اداکار سید محمد احمد جنہیں آپ سب ڈراموں میں والد کے کردار نبھاتے دیکھتے ہیں، وہ اصل حقیقی زندگی میں بھی ایک ذمہ دار باپ اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی جاندار اداکاری سے لوگ واقف ہوں گے جو جذباتی طرز کے کردار بخوبی کرتے ہیں۔ محمد احمد چار بیٹیوں کے باپ ہیں اور ان سب کی شادیاں ہوچکی ہیں۔
اداکار کی زندگی سے متعلق چند باتیں جانتے ہیں جو ان کے مداحوں کو معلوم نہیں ہوں گی۔

سید محمد احمد اداکاری کے علاوہ اسکرین رائٹر، گیت نگار اور ہدایت کار کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے سن 1980 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ 8 مارچ 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 2022 تک ان کی عمر 65 برس ہوچکی ہے۔

رواں سال ان کی بڑی بیٹی عروج احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے پندرہ سے زائد ڈراموں کی کہانیاں بھی تحریر کیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے 7 سے زائد پاکستانی فلموں میں کام کیا۔

سید محمد احمد اِن دنوں مشہور ڈرامے بیٹیاں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے کی کہانی کے مطابق محمد احمد اپنی بیٹیوں کی اکیلے پرورش کرکے انہیں بڑا کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں۔

اسی طرح حقیقی زندگی میں بھی انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کی اور انہیں پڑھایا لکھایا۔ وہ کئی انٹرویوز میں اپنی بیٹیوں کا تذکرہ کر چکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں محمد احمد نے اپنی بیٹیوں سے متعلق بتایا کہ میری بیٹی لکھنے میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔ وہ بہت اچھا گانا بھی گاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی نے ایک پلے کیا تھا اس کے بعد اس نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگا لئے تھے۔

بی بی سی کو انٹرویو میں محمد احمد نے بیٹیوں سے متعلق کہا تھا کہ اگر میں بیٹیوں کا باپ نہیں ہوتا تو شاید وہ بات اسکرین پر بھی نظر نہ آتی۔ میری اور میری اہلیہ کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ اچھی جگہوں پر تعلیم حاصل کریں۔

محمد احمد جس طرح ڈرامہ سیریلز میں اپنی بیٹیوں سے محبت کرتے اور ان کا خیال رکھتے دکھائی دیتے ہیں حقیقی زندگی میں بھی وہ ایک رحم دل باپ ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم و تربیت دلوا کر ان کی شادیاں کیں۔

Meri Asal Main 4 Betiyan Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Meri Asal Main 4 Betiyan Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meri Asal Main 4 Betiyan Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   83370 Views   |   17 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میری اصل میں 4 بیٹیاں ہیں جن پر مجھے فخر ہے ۔۔اداکار محمد احمد کی بیٹیاں کیا کرتی ہیں؟ جانئیے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں

میری اصل میں 4 بیٹیاں ہیں جن پر مجھے فخر ہے ۔۔اداکار محمد احمد کی بیٹیاں کیا کرتی ہیں؟ جانئیے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری اصل میں 4 بیٹیاں ہیں جن پر مجھے فخر ہے ۔۔اداکار محمد احمد کی بیٹیاں کیا کرتی ہیں؟ جانئیے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔