Richa Chadha Reveals She Was Scared To Give Birth To Girl Child In India
بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ ریچا چڈھا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی۔ ان کے مطابق، جب وہ امید سے تھیں تو خوشی سے زیادہ فکر غالب تھی۔
ریچا نے کہا، جب بیٹی پیدا ہوئی تو پہلا خیال یہ آیا کہ اب تو مجھے بندوق خریدنی پڑے گی۔ ہم بھارت جیسے معاشرے میں رہتے ہیں، اور ایک بچی کی ماں بننا آسان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماں بننا یقیناً ایک بڑی تبدیلی ہے، لیکن ان کے لیے یہ سفر ایک عجیب خوف سے شروع ہوا۔ دنیا کی حالت، موسمیاتی مسائل، سماجی برائیاں اور بچوں کے لیے غیر محفوظ ماحول نے انہیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا۔
کبھی سوچتی تھی، ایسے وقت میں بچہ پیدا کرنا صحیح فیصلہ ہے؟ لیکن زنیرا کی آمد نے میرا نظریہ ہی بدل دیا۔ اب میں صرف ماں نہیں، بلکہ ایک محافظ ہوں، جو اپنی بیٹی کو ایک مضبوط انسان بنانا چاہتی ہے۔
ریچا نے کہا کہ ماں بننے کے بعد انسان خود سے زیادہ اپنے بچے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔
پہلے چھ ماہ تو جیسے میری ذات صرف میری بچی کے لیے تھی۔ وہ مجھ پر مکمل انحصار کر رہی تھی، اور یہی سوچ مجھے خوفزدہ کر رہی تھی کہ کیا میری اپنی زندگی ختم ہو گئی؟ لیکن حقیقت میں وہیں سے نئی زندگی شروع ہوئی
اداکارہ نے یہ بھی یاد دلایا کہ وہ اور ان کے شوہر علی فضل نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نام زنیرا عیدہ فضل رکھا جو اب ان کی زندگی کا مرکز ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Richa Chadha Reveals She Was Scared To Give Birth To Girl Child In India and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Richa Chadha Reveals She Was Scared To Give Birth To Girl Child In India to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.