اگر آپ سفر کے دوران الٹی یا متلی کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس پر قابو پانے کے لیے ان 5 تجاویز پر عمل کریں

سفر کے دوران لوگوں کو اکثر متلی اور الٹی جیسے مسائل ہونے لگتے ہیں۔ ایسے میں اگرآپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو آپ ان ٹوٹکوں کی مدد لے سکتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ سفر وسیلہ ظفر ہوتا ہے ، لیکن کچھ لوگوں کے لئے سفرایک امتحان بن جاتا ہے۔ کیونکہ سفر کے دوران گاڑی کی حرکت سے انہیں چکر، متلی یا قے آنے لگتی ہے جس کی وجہ سے ان کا پورا سفر انجوائے کرنے کے بجائےاذیت میں گزرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں وہ بھی پریشانی میں وقت گزارتے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ کئی بار جب ہم سفر پر ہوتے ہیں تو تھوڑی دیر بعد ہمیں متلی آنے لگتی ہے۔ درحقیقت اسے حرکت کی بیماری یا موشن سک نیس کہتے ہیں۔ یہ کسی بھی عمر میں اور کسی کو بھی ہو سکتا ہے۔ دراصل، حرکت کی بیماری ایک بہت عام بیماری ہے۔ گاڑی کی رفتار کی وجہ سے سفر کے دوران یہ ایک مسئلہ محسوس ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے پیٹ میں ہلچل ہوتی ہے اور متلی شروع ہوجاتی ہے۔ ایسی حالت میں جب آپ کو یا بچوں کو حرکت کی بیماری ہوتی ہے تو وہ سفر کے دوران الٹیاں کرنے لگتے ہیں۔ اس دوران اکثر والدین بچوں کی اس پریشانی سے پریشان رہتے ہیں۔ لہذا، آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی ٹوٹکے بتاتے ہیں جو آپ کو سفر کے دوران متلی یا قے سے بچا سکتے ہیں۔

1۔ پانی یا کاربونیٹیڈ مشروبات پئیں

سفر کے دوران متلی یا قے کے لیے پانی یا کاربونیٹیڈ مشروبات پینا بہت فائدہ مند ہے۔ یہ متلی اور الٹی کو روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں ہائیڈریشن کو بحال کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ یہ جسم میں الیکٹرولائٹ کو متوازن کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس لیے جب بھی آپ کو قےاورمتلی ہو تو یہ مشروب پئیں۔ اس دوران یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سب سے پہلے سادہ پانی پئیں اور پھر اس کے بعد یہ ڈرنک پئیں۔

2۔ ہینگ کھانا بھی مفید ہے

ہینگ کی گولی معدے کو آرام دیتی ہے اورمتلی کو بھی دور کرتی ہے۔ ایسی حالت میں آپ کو سفر کے دوران کچھ ہینگ کی گولیاں بنا کراپنے ساتھ رکھنی چاہئیں۔ تاکہ جب بھی متلی اور قے محسوس کریں تو یہ گولیاں استعمال کر لیں۔ ہینگ نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور یہ معدے میں بننے والی گیس کوختم کرتی ہے۔ اور متلی اور قے کے احساس کو بھی مٹاتی ہے۔

3۔ ادرک کا استعمال

متلی کی صورت میں ایک کپ گرم ادرک کی چائے پئیں یا تازہ ادرک کو نمک ملا کر چبائیں۔ سفر کے دوران تھرماس میں یہ چائے بنا کر رکھی جا سکتی ہے۔ درحقیقت، ادرک الٹی کی روک تھام اور علاج کے لیے محفوظ اور موثر ہے۔ دراصل ادرک میں تیزابیت مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جو تیزابیت کو کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ معدے کو بھی سکون بخشتا ہے اور متلی کو کم کرتا ہے۔ اس طرح یہ ادرک سفر کے دوران موشن سکنیس کو کم کر سکتا ہے۔

4۔ سونف کھانا بہتر ہے

سونف کے بیجوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نظام انہضام کو پرسکون کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن سونف قے کے لیے بہت مؤثر طریقے سے کام کرتی ہے۔ ایسے میں سفر کے دوران سونف اپنے ساتھ رکھیں۔ پھر جیسے ہی آپ کو متلی یا قے محسوس ہو اسے چبا کر کھائیں۔ یہ معدے کو پرسکون کرتا ہے اور ماؤتھ فریشنر کا کام بھی کرتا ہے۔

5. لونگ یا الائچی کھائیں

لونگ اور الائچی موشن سک نیس کی وجہ سے ہونے والی متلی اور الٹی کے لیے ایک بہترین اور فوری علاج ہیں۔ اس میں یوجینول بھی ہوتا ہے جو کہ اینٹی بیکٹیریل کا کام کرتا ہے۔ لونگ اور الائچی اپنے ساتھ رکھیں اور جب آپ راستے میں متلی محسوس کریں تو فوراً کھائیں۔ یا سفر کے شروع میں الائچی چبانا شروع کردیں۔
کوشش کریں کہ سفر کے دوران کھڑکی کے پاس بیٹھیں تاکہ تازہ ہوا آتی رہے اس سے سفر کے دوران بیماری میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ، باتیں کرتے ہوئے ،راستے کی چیزوں پر گور کرتے ہوئے جائیں اپنے اوپر توجہ کم دیں کہ طبیعت خراب ہو رہی ہے یا خراب ہوگی۔ ہر چند کلومیٹر پر گاڑی روکنے کی کوشش کریں اور باہر نکل کر ٹھنڈی ہوا کھائیں۔ اس سے موڈ ٹھیک رہتا ہے اور جسم کو سکون بھی ملتا ہے۔

Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   31311 Views   |   25 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

اگر آپ سفر کے دوران الٹی یا متلی کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس پر قابو پانے کے لیے ان 5 تجاویز پر عمل کریں

اگر آپ سفر کے دوران الٹی یا متلی کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس پر قابو پانے کے لیے ان 5 تجاویز پر عمل کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ سفر کے دوران الٹی یا متلی کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس پر قابو پانے کے لیے ان 5 تجاویز پر عمل کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔