: پان کے پتوں کا قہوہ پی کر آپ کئی خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ پان کھانا ہمارے پاکستانی ، ہندوستانی کلچر کا ایک حصہ ہے، برسوں سے ہمارے گھرانوں کی تہذیب میں پان کھانا بھی تہذیب کا یاک لازمی حصہ سمجھا جاتا تھا۔ 3
پان کے پتے چبانا صحت کے لیے مفید بھی ہے لیکن یہ کیسےفائدہ مند ہو سکتے ہیں اس کا بھی ایک انداز ہے۔ پان کو اگر کتھے چونے اور چھالیہ سے بھر کر کھایا جائے تو یقیناً یہ مفید نہیں بلکہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ لیکن اگر آپ پان کا کاڑھا(قہوہ) بنا کر استعمال کریں تو یہی آپ کے لئے دوا بن جائے گا۔ طبی ماہرین کے مطابق پان کے پتے معالجانہ خصوصیات رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی اس میں الکلائیڈز، فینائل، پروپین اور ٹینن جیسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔ اس لئے اس کا قہوہ پینا صحت کے 6 اہم فائدوں کا باعث بنتا ہے۔
1۔ بلڈ شوگر بھی کنٹرول:
پان کے پتوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کر کے خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے اور اس میں پائے جانے والے آکسیڈیٹو ذہنی دباؤ کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔
2۔ کولیسٹرول گھٹائے:
پان کے پتوں میں یوجینول موجود ہوتا ہے جوکہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسی طرح اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کو بڑھاتا ہے اور خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کم کرتا ہے ، جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
3۔ سانس اور دمہ کا مرض:
سانس کے مسائل اوردمہ وغیرہ کے حملے میں بھی اس کا قہوہ پینا فائدہ کرتا ہے۔ پان کی پتیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سوزش کے خلاف بھی لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سانس کی نالیوں کی سوجن کو کم کرکے سانس لینا آسان بناتا ہے۔
4۔ دماغی امراض میں مفید:
پان کے پتوں کا قہوہ کیونکہ ذہنی دباؤ اور ٹینشن دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے اس لئے اس سے اینزائٹی اور ڈپریشن کو کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ پان کھانے یا اس کا قہوہ پینے سے انسان ریلیکس ہوجاتا ہے، اکثر لوگوں کو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ جب تک پان نہیں کھا لیتے ٹینشن میں رہتے ہیں۔ اس سے اندرونی خوشی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔
5۔ معدے کے مسائل کا حل:
نظامِ انہظام کے لئے بھی پان کے پتوں کا قہوہ بہت مفید ہے پان کو چبانے یا اس کا قہوہ پینے سے آنتوں کا فعل بہتر ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ معدے کے مسائل سے بھی نجات ملتی ہے۔ معدے کے السر میں بھی اس کا قہوہ سکون پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔
6۔ منہ کی صحت:
پرانے زمانے میں پان کھانا تہذیب کی نشانی تھی، کہیں آتے جاتے ہوئے منہ میں پان ڈال کر جاتے تھے۔ کیونکہ اس سے منہ میں خوشبو اور اس کی سرخی خوبصورتی کی نشانی سمجھی جاتی تھی۔ پان کا قہوہ منہ سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے، سوجن اور منہ کی بدبو بھی ختم کرتا ہے۔ مسوڑھے مضبوط اور دانت بھی مضبوط بناتا ہے۔
پان کے پتوں کا قہوہ :
پان کے پتوں کا قہوہ بنانا بہت آسان ہے۔اس کے لئے ایک پین میں پانی ڈال کر اس میں پان کے پتے توڑ کر ڈالیں اور ابلنے رکھ دیں۔ جب ابل ابل کر پانی آدھا رہ جائے تو اس میں چاہیں تو دارچینی، پودینہ وغیرہ ڈال کربھی پکالیں۔ اب اس کو لیموں اور شہد ڈال کر پی لیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Paan Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paan Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.