ہارمونل ایکنی سے پریشان ہیں؟ جانئیے اس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کے تجویز کردہ 4 آسان گھریلو نسخے

کیل مہاسوں کی کئی وجوہات سے ہوسکتی ہیں، جن میں سے ایک ہے آپ کے ہارمونز۔ اگر آپ ہارمونل کیل مہاسوں میں مبتلا ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں تو، یہاں ہم آپ کی مدد کے لیے فوری گھریلو علاج کے چند طریقے پیش کر رہے ہیں۔
اگر آپ کو ہارمونل کیل مہاسے ہیں تو گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوسکتا ہے، کیونکہ ان پر جتنی دھول مٹی اور سورج کی شعاعیں اثر کریں گی یہ اتنے ہی پیچیدہ ہو جائیں گے۔
اس طرح کے کیل، مہاسوں اور دانوں سے نمٹنا بھی ضروری ہے۔ لیکن انہیں راتوں رات ٹھیک کرنے کا کوئی جادوئی طریقہ نہیں ہے، تاہم ایسے گھریلو علاج موجود ہیں جو واقعی کام کرتے ہیں۔
وہ گھریلو علاج کون سے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

ہارمونل کیل مہاسوں کا علاج- کرنے کے گھریلو نسخے

ماہرین نے ہارمونل کیل مہاسوں میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے کچھ آسان اور فوری گھریلو علاج تجویز کیے ہیں۔

کیل مہاسوں سے نجات کے لیے شربت

اجزاء:

زیرہ: 1 چمچ
دھنیا کے بیج: چند عدد
کالا نمک: ایک سے دو چٹکی
اجوائن بیج پاؤڈر: ایک چٹکی
ہینگ: 1 چٹکی
ادرک پاؤڈر: ایک چٹکی
اناردانا پاؤڈر: ایک چٹکی

طریقہ:

اسے اچھی طرح مکس کر کے پانی میں ملا کر پی لیں۔

مہاسوں سے متاثرہ جلد کے لیے گھریلو فیس پیک

جلد پر موجود ضدی کیل مہاسوں کے لیے اور جلد پر موثر نتائج کے لیے یہ گھریلو پیک آزمائیں۔

اجزاء:

صندل کا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
گھی: ایک چائے کا چمچ
ملتانی مٹی: پانی میں بھیگی ہوئی 2 کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر: ایک چٹکی
شہد: ایک کھانے کا چمچ

طریقہ:

ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں، اسے ایک فیس پیک کی طرح لگائیں، اسے خشک ہونے دیں اور پھر دھو لیں، جلد کو پانی جذب کرنے دیں، بہتر نتائج کے لیے اسے ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کریں۔

ہارمونل عدم توازن کو ٹھیک کرنے کا گھریلو علاج

ہارمونل عدم توازن (بیلنس) کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ چائے پی جا سکتی ہے۔

اجزاء:

زیرہ: 1 چائے کا چمچ
سونف : 1 چائے کا چمچ
دھنیا کے بیج: چند عدد

طریقہ:

اسے پانی میں اچھی طرح ابال کر پی لیں۔

جسم سے زہریلے مادوں کو صاف کرنے کے لئے چائے

جسم سے زہریلے مادوں کی صفائی کے لیے اس ڈیٹوکس چائے کا نسخہ آزمائیں۔

اجزاء:

زیرہ: 1 چائے کا چمچ
سونف: 1 چائے کا چمچ
دھنیا بیج: چند عدد
ادرک: 1 عدد ٹکڑا

طریقہ:

ان تمام اجزاء کو ایک کپ پانی میں ابال کر پی لیں۔
ان ترکیبوں کے علاوہ متاثرہ چہرے پر قدرتی اجزاء جیسے شہد اور ایلوویرا بھی لگایا جا سکتا ہے۔

ہارمونل مہاسوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کچھ اور تجاویز یہ ہیں:

میٹھی اور زیادہ چکنائی والی خوراک سے پرہیز کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ 8 گھنٹے کی نیند لیں۔
روزانہ کے معمول میں کوئی ایک جسمانی سرگرمی شامل کریں جیسے چہل قدمی یا ورزش وغیرہ۔
یہ کورٹیسول ہارمون کو چیک میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔

Hormonal Acne Se Nijat Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hormonal Acne Se Nijat Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hormonal Acne Se Nijat Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7127 Views   |   21 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

ہارمونل ایکنی سے پریشان ہیں؟ جانئیے اس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کے تجویز کردہ 4 آسان گھریلو نسخے

ہارمونل ایکنی سے پریشان ہیں؟ جانئیے اس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کے تجویز کردہ 4 آسان گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہارمونل ایکنی سے پریشان ہیں؟ جانئیے اس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کے تجویز کردہ 4 آسان گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔