ارشد شریف کی اہلیہ اپنے شوہر کی شہادت پر فخر تو محسوس کر رہی ہیں، تاہم ان کے چہرے کو دیکھ کر اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔
جویریہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے جسد خاکی سے متعلق کہنا تھا کہ بالآخر میں آج اپنے شوہر سے کئی ماہ بعد مل چکی ہوں، لیکن وہ کفن پہنے لیٹا تھا، چہرے پر نورانی مسکراہٹ تھی۔ میں نے ارشد کو اٹھانے کی کوشش کی تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔
ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ خود بھی ایک صحافی ہیں، اور کالم بلاگز لکھتی رہتی ہیں، وہ خود بھی سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں، تاہم شوہر کی شہادت نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔
ظاہر ہے شوہر جب کبھی واپس آتے تو اپنی اہلیہ کو مسکرا کر دیکھتے تھے، لیکن اس بار جب اہلیہ نے انہیں دیکھا تو پُر سکون انداز میں سو رہے تھے، جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔