پولیو کے قطرے پلاتی تھی اب اپنی کمپنی کی مالک ہوں۔۔ شاندار بنگلہ، چمچماتی گاڑی اور نوکر چاکر! چند سو روپے کمانے والی غریب لڑکی اچانک کروڑ پتی کیسے بن گئی؟

"بہت چھوٹی تھی جب میرے ابو کا انتقال ہوا۔ اس کے بعد سے پریشانیوں نے ہمارا گھر دیکھ لیا۔ 15 سال کی عمر سے نوکری کرنی شروع کی۔ پولیو کے قطرے پلاتی تھی۔ لوگ عزت نہیں کرتے تھے۔ تیز گرمی میں دھکے محنت کرتی تھی لیکن آج اپنی کمپنی کی مالک ہوں"

یہ کہنا ہے وائرل گرل بشریٰ اقبال کا جنھوں نے اپنی محنت کا سفر محض 14 ہزار میں شروع کیا۔ کئی سال کی کڑی محنت کی لیکن آج ان کے پاس شاندار بنگلہ، چمچماتی گاڑی ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی کروڑوں میں ہے۔ ان کے گھر میں کئی نوکر ہیں جن کی تنخواہیں بھی لاکھوں میں ہیں۔

ماں گھروں میں برتن دھوتی تھیں

بشریٰ اب کاسمیٹک کمپنی کی مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان کی زندگی کا سفر تب شروع ہوتا ہے جب وہ پیدا ہوتا ہے۔ ان کے مشکل سفر میں ان کا ساتھ ان کی ماں نے دیا۔ بشریٰ کی والدہ بھی کہتی ہیں کہ میں نے برتن دھو دھو کر بچیوں کو پڑھایا۔ بشریٰ کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب عورت کے پیچھے بھی ایک عورت ہوتی ہے جو کہ ان کی ماں ہے۔

بچپن کی ضد

اپنے بچپن کے بارے میں بشریٰ نے کہا کہ جب ان کہ والدہ عدت میں تھیں تب بکرا عید آئی تھی اور انھوں نے پہلی اور آخری بار ضد کی تھی کہ ان کو نئے کپڑوں میں ابو سے ملنے قبرستان جانا ہے۔ اس کے بعد انھوں نے یا ان کی بہنوں نے کبھی ضد نہیں کی۔ ہمیشہ صبر کیا اور یہی وجہ ہے کہ صبر اور محنت کرتے کرتے 14 ہزار ماہانہ کمانے والی لڑکی اب کروڑوں کما رہی ہے۔

Polio Pilane Wali Caror Pati Kese Bani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Polio Pilane Wali Caror Pati Kese Bani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Polio Pilane Wali Caror Pati Kese Bani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3623 Views   |   27 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پولیو کے قطرے پلاتی تھی اب اپنی کمپنی کی مالک ہوں۔۔ شاندار بنگلہ، چمچماتی گاڑی اور نوکر چاکر! چند سو روپے کمانے والی غریب لڑکی اچانک کروڑ پتی کیسے بن گئی؟

پولیو کے قطرے پلاتی تھی اب اپنی کمپنی کی مالک ہوں۔۔ شاندار بنگلہ، چمچماتی گاڑی اور نوکر چاکر! چند سو روپے کمانے والی غریب لڑکی اچانک کروڑ پتی کیسے بن گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پولیو کے قطرے پلاتی تھی اب اپنی کمپنی کی مالک ہوں۔۔ شاندار بنگلہ، چمچماتی گاڑی اور نوکر چاکر! چند سو روپے کمانے والی غریب لڑکی اچانک کروڑ پتی کیسے بن گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔