فرش پر بیٹھ کر کھانا کھائیے اور حیرت انگیز فوائد پائیے
فرش پر بیٹھنا اور غذا کھانا قدیم وقتوں میں انتہائی عام تھا- پرانے دور میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانا نہ صرف روزمرہ کی زندگی کا بنیادی حصہ تھا بلکہ یہ سب غذا کے احترام میں بھی کیا جاتا تھا- آج کل ہماری زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوچکا ہے اور لوگ زمین کے بجائے کرسی میز پر بیٹھ کر کھانے کو ترجیح
دیتے ہیں- حقیقت یہ ہے کہ ہم زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے حیرت انگیز فوائد سے لاعلم ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم انہی فوائد کا ذکر کریں جن کے بارے میں جاننے کے بعد آپ بھی اسی عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیں گے-
Improvement of Posture
جب آپ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو آپ کے جسمانی خدوخال مناسب انداز میں ڈھلنا شروع ہوجاتے ہیں جس سے آپ کے اٹھنے بیٹھنے کے انداز میں بھی بہتری آجاتی ہے- اس کے علاوہ اس عمل سے آپ کا نظامِ ہضم بھی اپنا کارگردگی بہتر طریقے سے سرانجام دینے لگتا ہے جبکہ جوڑوں اور پٹھوں پر پڑنے
والے دباؤ میں بھی کمی آتی ہے- جب آپ فرش پر بیٹھتے ہیں تو آپ کی کمر بالکل سیدھی ہوتی ہے اور اس وجہ سے بھی آپ کا بیٹھنے کے طرز میں بہتری آتی ہے-
Strengthens Heart by Improving Circulation
متعدد تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو افراد زمین پر زیرِ نظر تصویر میں دکھائی جانے والی پوزیشن یعنی آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں ان کے جوڑوں پر سے نہ صرف دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ خون کی گردش میں بہتری آتی ہے- اور یہ بہتری ان کے دل کو طاقت فراہم کرتی ہے- اس لیے کوشش کیجیے کہ کھانا کم
سے کم زمین پر بیٹھ کر کھائیے-
Controlling the Weight
جب آپ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا دماغ اس وقت پرسکون ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی توجہ اس بات پر ہوتی کہ آپ کیا کھا پی رہے ہیں؟ ایسی صورت میں آپ کا دماغ آپ کے کھانے کی عادت پر توجہ مرکوز کر دیتا ہے- اور اسی عادت کی وجہ سے آپ کا جسم دماغ کو تھوڑا سا کھانے پر ہی
بھرپور ہونے کا سگنل بھیج دیتا ہے اور یوں آپ اضافی کھانے سے بچ جاتے ہیں اور آپ کا وزن قابو میں رہتا ہے- لیکن جب آپ کھانا کھڑے ہو کر کھاتے ہیں تو آپ کا دماغ یہ تمام عوامل سرانجام نہیں دیتا-
Longer Life Span
ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں اور بغیر کسی سہارے کے کھڑے ہوجاتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے زیادہ طویل زندگی پاتے ہیں- یقیناً اس کی بنیادی وجوہات وہی ہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے-
Digestion Assistance
زمین پر بیٹھ کر غذا کھانا آپ کے نظامِ ہضم کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- اس سے آپ کے پیٹ کے پٹھے مسلسل حرکت کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے غذا آسانی سے ہضم ہوتی رہتی ہے-
There are really amazing benefits of eating food on floor. People usually eat on dining table. It improves the posture, strengthens the heart by improving the blood circulation, helps you control weight and allows you to live a long healthy life. Yet there are many benefits of eating this way that we have discussed below in this article.
Many cultures of the world teach eating on the floor. Japanese sit on the floor to eat and they are healthiest on the planet. They live long even 100 plus years.
Carry reading on and decide if you are gonna adopt the culture of eating on the floor.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Health Benefits Eating Food Floor and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Health Benefits Eating Food Floor to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.