مارکیٹ میں جعلی انڈوں کی موجودگی کا نکشاف ۔۔ جانئے اصل اور جعلی انڈوں میں فرق پہچاننے کا آسان طریقہ

ہمارے یہاں انڈے پورے سال کھائے اور خریدے جاتے ہیں۔ صبح کا ناشتہ ہو یا بیکنگ آئٹم انڈوں کے بغیر ادھورا ہے سب، اسلیئے ان کی قیمت میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خاص کر سردیوں میں تو اسکی ڈٰیمانڈ زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ ایک تو اسکی تاثیر گرم ہوتی ہے دوسرا یہ کہ اس سے سرد موسم کی مناسبت سے مختلف لوازمات اور کھانے بھی بنائے جاتے ہیں

مگر، کچھ مفاد پرست لوگوں نے اب ان انڈوں کی جگہ جعلی انڈے بنا کر فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں- ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جعلی انڈوں کی فروخت کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد حکام نے چھاپا مار کر نہ صرف جعلی انڈوں کو برآمد کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جعلی انڈوں کی پہچان بھی بتائی تاکہ صارفین انڈوں کی خریداری میں احتیاط کر سکیں-

جعلی انڈے کیسے بنتے ہیں؟

جعلی انڈے کی تیاری کے لیے جو اجزا اور کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں وہ مضر صحت ہوتے ہیں اور انسانی جان کے لیے خطرناک قرار دیے گئے ہیں جو انسان کو جگر ، معدے اور اعصابی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں- انڈے کی زردی کے لیے ریسن نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ خول کی تیاری میں پیرافکسن ویکس ، کیلشیم کاربونیٹ اور جپسم کا استعمال کیا جاتا ہے- یہ تمام اشیا کھانے پینے کے لیے سخت مضر صحت قرار دی جاتی ہیں-

جعلی انڈوں کی شناخت کیسے کریں؟

انڈے کا خول

جعلی انڈوں کا خول چونکہ کیمکلز کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے اس وجہ سے یہ عام انڈے کے مقابلے میں کافی سخت ہوتا ہے اور اس کو عام انڈے کی طرح ایک ضرب سے توڑنا مشکل ہوتا ہے-

انڈوں کو ہلا کر دیکھیں

جب جعلی انڈوں کو ہلا کر دیکھیں تو اس میں پانی جیسی چیز اندر ہلتی ہوئی محسوس ہوگی جب کہ اصلی انڈوں کے اندر اس طرح کا کچھ نہیں ہوتا ہے اس کو ہلانے پر ایسا کچھ محسوس نہیں ہوتا ہے اور اس کی سفیدی اور زردی ایک ساتھ جڑی ہوتی ہے علیحدہ ہلتی نہیں ہے-

انڈے کی زردی

جعلی انڈوں کی زردی اصلی انڈوں کے مقابلے میں زیادہ پیلی ہوتی ہے اس کی وجہ ان مصنوعی رنگوں کا استعمال ہے جو اس زردی کی تیاری میں کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ یہ زردی بہت پھیلی ہوئي بھی ہوتی ہے جس کو اگر ابالا جائے تو یہ بہت سخت ہو جاتی ہے-

انڈوں کا سائز

جعلی انڈوں کا سائز عام انڈوں کے مقابلے میں تھوڑا بڑا ہوتا ہے مگر دیکھنے میں یہ ہو بہو عام انڈے کی طرح ہی نظر اتے ہیں مگر اگر ایک ساتھ رکھا جائے تو یہ سائز میں تھوڑے بڑے ہی ہوتے ہیں-

کراچی پولیس اب تک یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ جعلی انڈے کس جگہ بنائے جا رہے ہیں مگر ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب تک ان کو اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ انڈے کہاں تیار کیئے جا رہے ہیں-

Market Mein Jali Andon Ka Inkeshaf

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Market Mein Jali Andon Ka Inkeshaf and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Market Mein Jali Andon Ka Inkeshaf to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   3550 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

مارکیٹ میں جعلی انڈوں کی موجودگی کا نکشاف ۔۔ جانئے اصل اور جعلی انڈوں میں فرق پہچاننے کا آسان طریقہ

مارکیٹ میں جعلی انڈوں کی موجودگی کا نکشاف ۔۔ جانئے اصل اور جعلی انڈوں میں فرق پہچاننے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مارکیٹ میں جعلی انڈوں کی موجودگی کا نکشاف ۔۔ جانئے اصل اور جعلی انڈوں میں فرق پہچاننے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔