بے بی باجی، اے آر وائی ڈیجیٹل کے لیے سپر ہٹ ڈرامہ ثابت ہوا۔ ڈرامے نے سامعین پر اتنے گہرے اثرات چھوڑے کہ لوگ شو میں بنھائے گئے تمام کرداروں اور موضوعات کو حقیقی زندگی سے جوڑنے لگے۔ دوران ڈرامہ تمام اداکاروں کی تعریف ہوئی اور اختتام پر مداح فسردہ ہوگئے۔
حال ہی میں بے بی باجی ڈرامہ کے رائٹر منصور احمد خان فوشیا میگزین کے مہمان بنے، جہاں انہوں نے ڈرامہ کی کہانی پر روشنی ڈالی اور اپنا تجربہ اور نظریہ شئیر کیا۔
منصور نے بتایا کہ، ڈرامے کا لوگوں پر بہت اچھا اور مثبت اثر پڑا ہے اور اب بہت سے ایسے لوگ ہیں جو مجھے اپنی حقیقی زندگی کی کہانیاں سنا رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ، شوہر کی موت کے بعد ڈرامے میں بے بی باجی کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ دیکھ کر ایک شخص نے اپنا گھر بیوی کے نام کر دیا۔
والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے منصور نے بتایا کہ، میرے والد کو مجھ پر بہت فخر ہوا جب انہوں نے ڈرامے میں دیئے گئے پیغام کو دیکھا۔ انہوں نے خوش ہو کر بطور انعام مجھے ایک ہزار روپے کا نوٹ دیا اور کہا کہ آپ حقیقی معنوں میں ایک اچھے رائٹر بن گئے ہیں۔
آخر میں منصور نے عذرا کو جمال کی طرف سے لگائے جانے والے تھپڑ کے بارے میں بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ، وہ خواتین کو تھپڑ مارتا دکھانے کے زیادہ شوقین نہیں لیکن، اس وقت عذرا کو تھپڑ نہ مارنے سے جمال کا کردار تباہ ہو جاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، وہ بطور مصنف اسے روک سکتے تھے لیکن کردار کے نقطہ نظر سے یہ مجبور اور کمزور نظر آتا جو کہ جائز نہیں تھا۔ اس لیے وہ تھپڑ دکھانا بہت ضروری تھا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jamal Ne Azra Ko Thappar Mardia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamal Ne Azra Ko Thappar Mardia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.