براؤن رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بیش بہا فوائد چُھپا رکھے ہیں جس کا استعمال صحت و خوبصورتی دونوں کے لئے بےحد مفید ہے، السی کا استعمال خواتین کے لئے بےحد مفید ہے، مگر کئی لوگ اس کے فوائد اور صحیح طریقہ استعمال سے واقف نہیں ہیں، آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اسے کیسے استعمال کر کے مسفید ہوا جا سکتا ہے۔
• السی کے بیجوں میں موجود غذائیت
السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور ایسے کمپاؤنڈز پائے جانے کے باعث اس کا استعمال دل، ذیابطیس اور کولسیٹرول کے مریضوں کے لیے بہترین ہے جبکہ یہ کینسر اور ذیابطیس 2 سے بھی بچاتی ہے، اس کے علاوہ السی کا استعمال گُڈ فیٹ اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
• خواتین کے لئے السی کے فوائد
السی جہاں صحت اور خوبصورتی سے جُڑے فوائد حاصل کرنے کے لئے مفید ہے وہیں خواتین کے لئے بھی اس کا استعمال حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق تاثیر گرم ہونے کے سبب السی کا استعمال خواتین کی صحت کے لیے بہترین ہے، السی میں پائے جانے والا منرل ’مولیبڈینم‘ انسانی پٹھوں کی نشونما میں مدد فراہم کرتا ہے ، یہ منرل خواتین کا حسن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
• خواتین کی ہڈیوں کے لئے بہترین
خواتین میں مردوں کے مقابلے ہڈیوں کی بیماریاں اور جوڑوں کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں گھر کے کام کاج اور بچوں کی پیدائش کے مراحل کے دوران میں خواتین کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہے، ایسے میں السی کا استعمال ان کے لئے بےحد مفید ہے السی میں فارسفورس موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
• وزن میں کمی
السی کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ السی وزن کم کرنے کے لئے بہترین ہے، السی ہارمونز کی خرابی کو کنٹرول کر کے وزن بڑھنے سے روکتا ہے، تحقیق کے مطابق السی کے بیج وزن کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتے ہیں، اس میں موجود فائبر کی بھاری مقدار نظام ہاضمہ، کولیسٹرل لیول متوازن رکھتی ہے جبکہ میٹابالزم کو تیز کرتی ہے۔
• السی کے استعمال کا صحیح طریقہ
ماہرین غذائیت کے مطابق دو چمچے’ فلیکس سیڈ ‘ یعنی کے السی میں 6 گرام فائبر، 5 گرام پلانٹ پروٹین، کوپر، میگنیشیئم، مینگانیز، فاسفورس اور تھایامن کی مقدار پائی جاتی ہے، اس لئے اس کا استعمال ایک محدود مقدار میں کرنا چاہیئے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔
اس لئے دن میں السی کے تین بڑے چمچ جتنی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے، السی کو سلاد، پانی، دودھ یا آٹے میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کی جانب سے اسے نہار منہ کھانا تجویز کیا جاتا ہے، خواتین صبح نہار منہ السی کا ایک بڑا چمچ ( السی کا آٹا) پانی میں ملا کر پی سکتی ہیں۔
یا پھر السی کے بیجوں کو رات میں بھگو کر صبح اس جیل نما پانی کو پیا جا سکتا یاد رہے کہ السی کو براہ راست ثابت بیجوں کی صورت میں استعمال کرنے سے منع کیا جاتا ہے، السی کا آٹا بنا کر اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، السی کے بیجوں کا آٹا بنانے سے قبل اسے بھون لینا چاہیے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alsi Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alsi Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.