تم مسجد بناؤ، اللہ اولاد دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی میں پیش آئے دلچسپ و حیرت انگیز واقعات

مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

زرتاج گُل:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور خواتین سیاست دانوں میں خوبصورت خاتون تصور کی جانے والی زرتاج گل اکثر میڈیا پر پارٹی دفاع کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
پشتون گھرانے سے تعلق رکھنے والی زرتاج گل وزیر احمد زئی قبیلے سے ہیں۔ جبکہ 2010 میں شادی کے بعد زرتاج گل ڈیرہ غازی خان آ گئیں اور وہیں رہائش اختیار کر لی ہے۔
زرتاج بتاتی ہیں کہ ان کے دادا سسر کی عقیدت حضرت عطاءاللہ شاہ بخاری سے تھی، چونکہ دادا سسر کی کوئی اولاد نہیں تھی، ان صوفی بزرگ نے دادا سسر کو مشورہ دیا کہ تم مسجد اور اسکول بناؤ، اللہ تمہیں اولاد دے گا۔ وہ بتاتی ہیں کہ تقریبا 50 سال کی عمر میں دادا سسر کی اولاد ہوئی تھی۔
زرتاج گل کے شوہر ہمایوں اخوند بھی سیاست سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ اپنے علاقے میں کافی مقبول بھی ہیں۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور اینکر اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا شمار بھی پاکستانی میڈیا کی ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی بات کی اور اپنے عمل سے بتایا کہ انسان کو انسانیت کے لیے ہر قدم پر جھکنا چاہیے۔
ملک میں رمضان ٹرانسمیشنز کے بانی سمجھے جانے والے عامر لیاقت حسین کا خواب تھا کہ ان کی نماز جنازے ان کے بیٹے ہی پڑھائیں۔ والد اپنے آخری دنوں میں اگرچہ دھوکہ دہی اور شدید تکلیف کا شکار تھے لیکن اس سب میں بھی عامر نے ہر مشکل وقت کو سہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر ظالم سماج کو یہ گوارا نہ تھا جب ہی وہ اس حد تک ڈپریشن کا شکار ہوئے کہ دنیا ہی چھوڑ گئے، اگرچہ ان کے انتقال نے سب کو افسردہ کیا لیکن جب بیٹے نے والد کا جنازہ پڑھایا تو سب کی آنکھوں میں آنسو اس لیے بھی تھے کہ والد کی خواہش پوری ہو گئی۔

ثانیہ عاشق:

نوجوان سیاست دانوں میں ثانیہ عاشق کا شمار ان چند خواتین سیاست دانوں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنے سینئرز کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ثانیہ عاشق مریم نواز کی قریبی اور ان کے سیکریٹری کے طور پر بھی سمجھی جاتی ہیں، جبکہ پنجاب اسمبلی ممبر بھی ہیں۔ یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ثانیہ اپنے والد سے بے حد پیار کرتی ہیں، والد سے اس حد تک محبت تھی کہ ان کے بغیر کوئی کام نہیں کرتی تھیں۔
ثانیہ اپنے والد سے متعلق بتاتی ہیں کہ میرے والد کو کینسر تھا اور کینسر کی تشخیص کے دو ماہ بعد ہی انتقال کر گئے۔ ثانیہ بتاتی ہیں کہ والد کی ایک تصویر ان کے پاس ہے جو انہیں ہمت اور حوصلہ دیتی ہے۔ نیب میں مریم نواز کی پیشی کے دنوں میں ثانیہ کے والد کا انتقال ہوا تھا۔
ثانیہ بتاتی ہیں اس وقت احساس ہوا کہ مریم نواز کس دکھ اور تکلیف سے گزر رہی ہیں، جن کے والد اور والدہ ان سے دور ہیں۔

عمران خان:

سابق وزیر اعظم عمران خان اگرچہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول شخصیات میں شامل ہیں لیکن ان کے لیے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب ان کی والدہ کو کینسر ہوا۔
وہ ایک ایسی کشمکش میں مبتلا تھے جس میں وہ سوچ ہی نہیں پا رہے تھے کہ ماں کو بھی کینسر ہو سکتا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن شاید اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا، شاید اللہ نے اس شخص کو مزید مضبوط بنانا تھا، یہی وجہ تھی کہ عمران خان نے والدہ کے انتقال کے بعد باقی کینسر کے مریضوں کے لیے کینسر اسپتال بنایا تاکہ کوئی دوسرا اس تکلیف میں اپنے پیارے کو نہ چھوڑ جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد:

ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی متحرک رہنما ہیں، لیکن ان کے برتاؤ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ ایک عام سی زندگی گزار کر آئی ہیں۔
لیکن وہ وقت ڈاکٹر یاسمین نہیں بھولتی ہیں جب ملک میں کرونا وائرس پھیل چکا تھا اور ہر طرف خوف کا عالم تھا ایسے میں وہ خود بھی کینسر کا شکار ہو گئیں۔ لیکن اس سب میں انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کینسر سے لڑ کر سب کے لیے مثال بنیں۔
کینسر سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد بتاتی ہیں کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں کینسر میں مبتلا ہو گئی ہوں تو پہلے دن میں پریشان ضرور ہوئی لیکن مجھے اپنی پریشانی اس لیے سنبھالنی پڑی اور ہمت اور حوصلہ دکھانا پڑا، کیونکہ اگر میں ہی پریشان ہو جاتی تو میرا پورا خاندان جو جذبات اور احساسات کے لحاظ سے مجھ پر منحصر ہے اور مجھ سے لگاؤ رکھتا ہے اس کا کیا ہوتا۔
لیکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان بجائے مجھے تسلیاں دیتا، میری کینسر کی خبر سُن کر میں خاندان والوں کو تسلیاں دے رہی تھی۔ میں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوگا، ٹریٹمنٹ ہوجائے گا، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Masjid Banao Allah Aulad Dega

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Masjid Banao Allah Aulad Dega and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masjid Banao Allah Aulad Dega to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4644 Views   |   24 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

تم مسجد بناؤ، اللہ اولاد دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی میں پیش آئے دلچسپ و حیرت انگیز واقعات

تم مسجد بناؤ، اللہ اولاد دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی میں پیش آئے دلچسپ و حیرت انگیز واقعات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تم مسجد بناؤ، اللہ اولاد دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی میں پیش آئے دلچسپ و حیرت انگیز واقعات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔