حاملہ ہوتی تو سر پر بال اُگ جاتے، بچے پیدا ہونے کے بعد دوبارہ گنجی ہو جاتی ہوں۔۔ خاتون ایسی کون سی پُر اسرار بیماری میں مبتلا ہے؟

کہانی بھارتی خاتون سرسوتی کی ہے جن کو ایک ایسی بیماری ہے کہ جب وہ حاملہ ہوتی ہیں تو ہی ان کے سر پر بال اگتے ہیں ورنہ ان کے بال گر جاتے ہیں اور پھر کچھ وقت بعد بالکل گنجی ہو جاتی ہیں۔

سرسوتی نامی یہ خاتون alopecia نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ جس میں سر کے بال ہارمونز کی کمی یا خرابی اور آئرن کے ساتھ خون کی کمی کی وجہ سے گر جاتے ہیں۔ یا تو پورے بال گر جاتے ہیں یا پھر سر کے کچھ کچھ حصوں پر بال بچتے ہیں باقی سب اتر جاتے ہیں۔

اپنی کہانی بتاتے ہوئے سرسوتی کہتی ہیں کہ: '' میں ایک رائٹر بھی ہوں، ایک ایڈیٹر بھی ہوں۔ صحافی بھی ہوں ایک عورت بھی ہوں۔ گھر کی ذمہ داری بھی سنبھالتی ہوں اور نوکری بھی کرتی ہوں۔ میرے اچانک سر کے بال گرنے لگے جوکہ مجھے لگا کہ شاید زیادہ کام کرنے اور پریشان ہونے کی وجہ سے گر رہے ہیں، لیکن پھر کچھ دنوں کے بعد میرے سر کے سارے بال گر گئے اور میں گنجی ہوگئی۔ کچھ وقت دوائیاں استعمال کیں، ٹیسٹ کروائے، سٹیروائڈز لئے، انجیکشنز کا استعمال کیا، میرے بال واپس آگئے۔ اس کے بعد 6 ماہ بعد دوبارہ سے سر کے بال گرگئے اور سر پر کہیں کہیں باقی رہ گئے۔ میں اس قدر پریشان ہوگئی کہ مجھے یہ کیا ہوگیا میں تو بدصورت ہوگئی ہوں۔ سب سے چھپنے لگی تھی، اپنے منگیتر کو بھی وقت نہیں دیتی تھی کہ کہیں وہ باہر چلنے کا نہ کہہ دے، اس کو میرے گنجے سر کو دیکھ کر برا نہ لگے کہیں وہ مجھ سے رشتہ توڑ نہ دے۔ ''

سرسوتی کہتی ہیں کہ: '' ہماری شادی کے دن قریب آئے تو میں بہت پریشان ہوئی، لیکن میرے منگیتر نے میرا ساتھ دیا اور مجھ سے شادی کی مجھے سمجھایا کہ میں جیسی بھی ہوں سب سے حسین ہوں۔ زندگی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جبکہ میں حاملہ ہوئی۔ حمل کے دوران سر پر بال اُگ گئے، لیکن جب ڈیلیویری ہوگئی تو میرے سرے بال چلے گئے، سر پر کچھ ہی بال تھے جو بدصورت لگتے تھے۔ میں نے ڈاکٹر نے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ مجھے alopecia نامی بیماری ہے جس میں ہارمونز کی زیادتی ہونے پر بال یا تو ختم ہو جاتے ہیں یا پھر بہت زیادہ اُگ جاتے ہیں۔ میں اپنے بالوں کو دیکھ کر خوش ہوتی تھی مگر جب بال چلے گئے تو دوبارہ ایک پریشانی کا شکار ہوگئی، لیکن میں دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی تو میرے بال واپس آگئے، اسی طرح ڈیلیویری ہوئی تو دوبارہ بال چلے گئے، پھر تیسری مرتبہ ماں بنی تو بھی ایسا ہی معاملہ ہوا لیکن تیسری مرتبہ میرا جسم بالکل کمزور ہوگیا تھا اب میرے جسم پر صرف آئی برو کے بال بچے تھے، میں بالکل گنجی ہوگئی تھی۔ ''

میں نے سب سے ملنا چھوڑ دیا تھا، مگر میری بیٹیوں نے مجھے کہا مما آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ آپ ایسے ہی اچھی ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ گھومنے کیوں نہیں جاتیں۔ وہ وقت تھا جب مجھے میرے گھر والوں نے بناء بالوں کے قبول کیا اور میری زندگی میں ایک نئی تبدیلی آئی۔ جس سے مجھے احساس ہوا کہ زندگی میں اگر ایک چیز آپ کو نہیں ملتی تو ضروری نہیں کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں، آپ خوبصورت ہیں، آپ کو اپنی روح کی پاکی کو سمجھنا چاہیے۔

Hamla Hoti To Bal Ug Jaty

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hamla Hoti To Bal Ug Jaty and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Hoti To Bal Ug Jaty to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2281 Views   |   21 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

حاملہ ہوتی تو سر پر بال اُگ جاتے، بچے پیدا ہونے کے بعد دوبارہ گنجی ہو جاتی ہوں۔۔ خاتون ایسی کون سی پُر اسرار بیماری میں مبتلا ہے؟

حاملہ ہوتی تو سر پر بال اُگ جاتے، بچے پیدا ہونے کے بعد دوبارہ گنجی ہو جاتی ہوں۔۔ خاتون ایسی کون سی پُر اسرار بیماری میں مبتلا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حاملہ ہوتی تو سر پر بال اُگ جاتے، بچے پیدا ہونے کے بعد دوبارہ گنجی ہو جاتی ہوں۔۔ خاتون ایسی کون سی پُر اسرار بیماری میں مبتلا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔