نہ دونوں ہاتھ ہیں نہ دونوں پاؤں۔۔ بھائیوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتا! یہ معذور لیکن حوصلہ مند نوجوان کیا کام کرتا ہے؟

یوں تو ہر گلی اور نکڑ پر مانگنے والے موجود ہوتے ہیں جن میں سے کچھ مجبور تو کچھ ایسے ہوتے ہیں جنھیں مانگ کر کھانا، محنت کرنے سے آسان لگتا ہے۔ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو ذرا ذرا سی مجبوری کو بہانہ بنا کر بھیک مانگا مانگنا اپنا حق سمجھتے ہیں البتہ آج ہم ایسے نوجوان کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو دونوں ہاتھ اور پاؤں سے محروم ہونے کے باوجود خود محنت کرتا ہے۔

“کب تک بھائی مجھے سپورٹ کریں گے کل کو جب ان کی شادیاں ہوجائیں گی تو پتہ نہیں وہ مجھے سپورٹ کریں گے یا نہیں۔ بہنیں بھی اپنے گھروں کی ہوجائیں گی یہی سوچ کر میں نے اپنا ہر کام خود کرنا شروع کیا“

یہ کہنا ہے علی نواز سومرو کا جو دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں سے معذور ہیں لیکن انھوں نے اپنی اس معذوری کو کبھی اپنی سوچ پر حاوی نہیں ہونے دیا اور اسی وجہ سے وہ آج ایک کامیاب انسان کے طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں۔ علی نواز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں اور مستقبل میں سوشولاجسٹ بن کر غریب عوام کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

پہلی بار خود کپڑے تبدیل کیے تو بہت چوٹ آئی لیکن ہمت نہیں ہاری

اپنی محرومیوں کے باوجود آگے بڑھنے کی کوشش جاری رکھنے کے بارے میں علی نواز کہتے ہیں کہ جب وہ 8 سال کے تھے تب سے انھوں نے اپنا ہر کام خود کرنے کی ٹھانی۔ گھر والے انھیں کچھ کرنے نہیں دیتے لیکن انھوں نے سوچا کوئی کب تک ان کے ساتھ رہے گا اور یہی خیال تھا کہ انھوں نے گھر والوں سے چھپ کر رات کے اندھیرے میں اپنے کام خود کرنے شروع کیے یہاں تک کہ ایک بار کپڑے بدلتے ہوئے ان کو شدید چوٹ آئی اور خون رسنا شروع ہوگیا تو انھوں نے سامنے کھڑے پانی میں اپنے دونوں ہاتھ ڈال دیے تاکہ خون رک سکے۔ علی نواز کہتے ہیں وہ وقت یاد کرکے آج بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں لیکن اس دن کے بعد وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور روز اپنا کوئی نہ کوئی کام اپنے ہاتھ سے کرتے ہیں۔

غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں

علی نواز سومرو ٹرائبل نیوز نیٹورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر غریب لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ انھیں لوگوں کو مانگتا دیکھ کر اچھا نہیں لگتا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب باقی لوگ ایم پی اے، ایم این اے بن سکتے ہیں تو ہم جیسے لوگ کیوں نہیں۔

Mazoor Lekin Hosla Buland

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mazoor Lekin Hosla Buland and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mazoor Lekin Hosla Buland to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2842 Views   |   08 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نہ دونوں ہاتھ ہیں نہ دونوں پاؤں۔۔ بھائیوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتا! یہ معذور لیکن حوصلہ مند نوجوان کیا کام کرتا ہے؟

نہ دونوں ہاتھ ہیں نہ دونوں پاؤں۔۔ بھائیوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتا! یہ معذور لیکن حوصلہ مند نوجوان کیا کام کرتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ دونوں ہاتھ ہیں نہ دونوں پاؤں۔۔ بھائیوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتا! یہ معذور لیکن حوصلہ مند نوجوان کیا کام کرتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔