یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے میڈم، نیہا ککڑ لائیو کنسرٹ میں رو گئیں! آسڑیلیا میں ہونے والے شو میں ایسا کیا ہوا؟

Neha Kakkar Cries After Late Arrival On Show In Australia

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو میلبرن میں ہونے والے اپنے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنا مہنگا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نیہا کا آسٹریلوی شہر میلبرن میں کانسرٹ تھا جس میں وہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اور اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی اور رو پڑیں۔

تاخیر سے آنے پر ان کے مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس میں وہ کنسرٹ سے پہلے روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ نیہا ککڑ نے اسٹیج پر آ کر معذرت کی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ "میں نے کبھی کسی کو اتنی دیر تک انتظار نہیں کرایا، اور یہ میرے لیے بہت برا ہے کہ آپ لوگوں کو اتنی دیر تک انتظار کرنا پڑا۔" لیکن کچھ شائقین نے ان کی وضاحت کے باوجود ناراضگی کا اظہار جاری رکھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیہا نے اپنے جذباتی انداز میں کہا کہ "میں چاہتی ہوں کہ آپ سب کو خوشی ہو، اور میں یقین دلاتی ہوں کہ آپ کا یہ وقت ضائع نہیں جائے گا۔"

تاہم، کچھ مداحوں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور اس وقت کراؤڈ میں موجود کچھ آوازیں آئیں کہ 'یہ انڈیا نہیں بلکہ آسٹریلیا ہے'، ایک شخص نے کہا 'واپس اپنے ہوٹل جاؤ اور جاکے آرام کرو'۔

شائقین اس وقت زیادہ غصہ ہوئے جب نیہا تین گھنٹے کی تاخیر سے اسٹیج پر آئیں اور صرف ایک گھنٹے کی پرفارمنس کے بعد کنسرٹ ختم کر دیا۔ بعض شائقین نے نیہا کی غیر پیشہ ورانہ حرکتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے، تم یہاں بچوں کے ساتھ نہیں گا رہی"۔

نیہا ککڑ کے اس کنسرٹ کا تنازعہ ان کے لیے ایک مشکل لمحہ بن گیا، جس میں ان کی عزت نفس اور شائقین کے جذبات دونوں ہی متاثر ہوئے۔

Neha Kakkar Cries After Late Arrival On Show In Australia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Neha Kakkar Cries After Late Arrival On Show In Australia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neha Kakkar Cries After Late Arrival On Show In Australia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1297 Views   |   25 Mar 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 March 2025)

یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے میڈم، نیہا ککڑ لائیو کنسرٹ میں رو گئیں! آسڑیلیا میں ہونے والے شو میں ایسا کیا ہوا؟

یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے میڈم، نیہا ککڑ لائیو کنسرٹ میں رو گئیں! آسڑیلیا میں ہونے والے شو میں ایسا کیا ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے میڈم، نیہا ککڑ لائیو کنسرٹ میں رو گئیں! آسڑیلیا میں ہونے والے شو میں ایسا کیا ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔