موسمِ سرما میں کافی کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے کافی پینے کے فوائد اور اس کے چند نقصانات

موسمِ سرما ہو اور کافی کی بات نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے، بہت سے لوگ موسم سرما میں کافی پینا بہت پسند کرتے ہیں اور چائے کے مقابلے میں کافی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، لیکن اسے استعمال کرنے سے پہلے یہ کس قدر مفید اور نقصان دہ ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے۔
آیئے سب سے پہلے آپ کو کافی کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں یومیہ 2 ارب کپ سے زائد کافی پی جاتی ہے اور موسم سرما کے دوران اس تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

• کافی کے فوائد

• کیفین کا حصول

کافی کے صحت پر مثبت اثرات اس لئے مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس میں کیفین موجود ہوتا ہے اور انسانی جسم میں کیفین کی ایک محدود مقدار ہونا بھی ضروری ہے، کئی تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کیفین انسانی جسم پر مثبت اثرات نمایاں کرتی ہے۔

• جسمانی کارکردگی اور قوت

ورک آؤٹ یعنی ورزش سے ایک گھنٹہ پہلے لیا گیا بلیک کافی کا ایک کپ جسمانی کارکردگی میں 11 سے 12 فیصد اضافہ کرسکتا ہے، کافی میں موجود کیفین خون میں جسم کے مشقت کرنے والے ہارمونز کی تعداد کو بڑھا کر ہماری قوت میں اضافہ کرتا ہے۔

• وزن کم کرنے کے لئے مفید

کافی کو اگر بِنا دودھ اور شکر کے استعمال کیا جائے تو یہ جسم کی اضافہ چربی کو پگھلانے میں بطورِ ایندھن کام کرتی ہے کافی میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم انسانی جسم کو انسولین کے استعمال میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے اور پھر کچھ میٹھا یا نمکین کھانے کی خواہش نہیں ہوتی، اس طرح وزن کم ہو جاتا ہے۔

• قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرتی ہے

مطالعات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی نہ پینے والے افراد کے مقابلے کافی پینے والے افراد میں قبل از موت کا خطرہ 25 فیصد کم پایا جاتا ہے۔

• دماضی صحت کے لئے مفید

جسم میں کیفین کی اعلیٰ سطح خون سے دماغی بیماریوں مثلاً الزائمر اور ڈیمینشیا کا خطرہ کم کر دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کافی کا ایک محدود مقدار میں استعمال دماغی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

• کافی استعمال کرنے کے نقصان دہ اثرات

• غیر معیاری کافی

غیر معیاری کافی کا استعمال سردرد ،کمزوری اور مزاج کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا تب ہوتا ہے جب کافی بیچوں کو چھیل کر یا گلا کر تیار کی گئی ہو اس لئے معیاری کافی خریدیں۔

• ضرورت سے زیادہ استعمال زندگی کے لئے خطرناک

ہر چیز اگر ضرورت کے مطابق اور ایک محدود حد تک استعمال کی جائے تو فائدے مند ہوتی ہے، اکثر لوگ کافی کا ضرورت سے زیادہ بلکہ بےتحاشہ استعمال کرتے ہیں ایسے افراد کی زندگی کے لئے کافی کا اس قدر استعمال خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

• زیادہ کافی پینے سے نیند میں کمی

زیادہ کافی پینے سے نیند اُڑ جاتی ہے اور انسانی بےچینی کا شکار ہوتا ہے، دن بھر میں صرف 3 کپ کافی استعمال کرنی چاہیئے ورنہ آپ بےخوابی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Coffee Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Coffee Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coffee Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4174 Views   |   09 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

موسمِ سرما میں کافی کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے کافی پینے کے فوائد اور اس کے چند نقصانات

موسمِ سرما میں کافی کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے کافی پینے کے فوائد اور اس کے چند نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسمِ سرما میں کافی کا استعمال کیسا ہے؟ جانیئے کافی پینے کے فوائد اور اس کے چند نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔